BC آبادیاتی سروے کیا ہے؟
BC آبادیاتی سروے 15 اکتوبر 2023 کو بند ہوا۔
سروے مکمل کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات سے ہمیں حکومتی پروگراموں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی تاکہ ہم برٹش کولمبیا میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
30 مئی 2024 کو، ہم نے BC آبادیاتی سروے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی۔ اس میں درج ذیل تفصیلات شامل ہیں:
- ہم نے سوالات کو کس طرح ڈیزائن کیا
- مختلف آبادیات تک پہنچنے کے لیے ہمارا طریقہ کار
- موصول جوابات 2021 کی مردم شماری کے ساتھ کیسے مطابقت رکھتے ہیں
- سروے سے حاصل کلیدی آگاہی
BC آبادیاتی سروے کے بارے میں معلومات حاصل کریں
14 جون 2023 کو، ہم نے BC آبادیاتی سروے (PDF, 253KB) کا آغاز کیا تاکہ نظامی نسل پرستی کی نشاندہی کرنے اور BC میں سب کے لیے عوامی خدمات کو بہتر بنانے میں ہماری مدد ہو سکے۔
یہ رضاکارانہ سروے سودیشی (انڈیجنس)، سیاہ فام اور دیگر نسلی برادریوں کی مشغولیت کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس میں نسل، قومیت، نسب اور شناخت کے دیگر شعبوں سے متعلق سوالات شامل تھے۔
سروے کیوں تشکیل دیا گیا؟
ہم نے بہت سے سودیشی (انڈیجنس) اور نسلی لوگوں سے سنا ہے کہ وہ پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہماری خدمات کو ان کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔
اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے، ہمیں پہلے اس بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہے کہ ہماری خدمات کون استعمال کر رہا ہے اور وہ خدمات لوگوں کے لیے کیسے کام کر رہی ہیں۔ یہ سروے اس معلومات کو جمع کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
سروے بند ہو گیا ہے تو اب کیا ہو گا؟
اب ہم سروے کے جوابات کو ہمارے پاس موجود دوسری معلومات کے ساتھ جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاکہ ہماری خدمات میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں B.C میں ہر کسی کے لیے مزید قابل رسائی اور جامع بنایا جا سکے۔
سروے کے جوابات ہماری انسداد نسل پرستی کی تحقیقی ترجیحات کو بھی سپورٹ کریں گے، جو کہ 29 مئی، 2023 کو جاری کی گئی تھیں۔ یہ ترجیحات انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی اور سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ شراکت میں بنائی گئی تھیں تاکہ ہماری کوششوں کو ان مسائل پر مرکوز کیا جا سکے جو .B.C میں لوگوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
2024 میں، ہم سروے کے نتائج کا اشتراک کریں گے اور اپ ڈیٹس فراہم کریں گے کہ ہم تحقیق کی ترجیحات کو سپورٹ کرنے کے لیے اس معلومات کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں۔