انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ

2 مئی 2022 کو، ہم نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ متعارف کرایا
یہ ایکٹ 2 جون، 2022 کو قانون بن گیا
- لوگوں کے لیے خدمات تک رسائی کی رکاوٹوں کا خاتمہ
- اس بات کو یقینی بنانا کہ نسلی لوگوں کو غیر متناسب طور پر نشانہ نہ بنایا جائے۔
- خدمات کو بہتر بنانا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی ضرورت کی مدد حاصل کرنے میں محفوظ محسوس کریں۔
بہتر کرنے کا ایک موقع
قانون سازی کو 13,000 سے زیادہ برٹش کولمبیا کے لوگوں کے خیالات کی آگاہی ملی ہے، جو کہ سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور نسلی کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ BC ہیومن رائٹس کمشنر (B.C. Human Rights Commissioner)، فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل (First Nations Leadership Council)، بی سی ایسوسی ایشن آف ایبوریجنل فرینڈشپ سینٹرز (the BC Association of Aboriginal Friendship Centres) اور میٹی نیشن BC جیسے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشغولیت سے حاصل ہوئی۔
یہ قانون سازی کے پہلے حصوں میں سے ایک ہے جو سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ مل کر سودیشی لوگوں کے حقوق کے ایکٹ کے اعلان کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
جیسے جیسے ہم اس قانون سازی کو نافذ کر رہے ہیں تو صوبہ سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور نسلی کمیونٹی کے ساتھ کام کرنا جاری رکھے گا۔
ایکٹ چار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے:

سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ اس طرح سے تعاون جاری رکھنا جو .B.C میں فرسٹ نیشنز اور Métis کمیونٹیز کی منفرد شناخت کو تسلیم کرتا ہو۔

قانون سازی کے نفاذ میں نسلی کمیونٹیز کے ساتھ کام کرنا۔ اس میں ایک صوبائی انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کی تشکیل بھی شامل ہے جو حکومت کے ساتھ تعاون کرے کہ ڈیٹا کیسے جمع اور استعمال کیا جاتا ہے۔

سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور نسلی کمیونٹیز کو پہنچنے والے نقصانات کو روکنے اور کم کرتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ کرنا

حکومت سے سالانہ بنیادوں پر ڈیٹا جاری کرنے اور وقتاً فوقتاً قانون کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا
انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے تحت، حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جو بھی ڈیٹا جمع کیا گیا ہے اسے محفوظ طریقے سے اسٹور کیا جائے گا۔ فریڈم آف انفارمیشن اینڈ پروٹیکشن آف پرائیویسی ایکٹ (Freedom of Information and Protection of Privacy Act) کے تحت تمام رازداری اور حفاظتی تحفظات اس قانون کے تحت جمع یا استعمال کی گئی معلومات پر لاگو ہوں گے۔
ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے نظامی نسل پرستی کی شناخت شروع کرنے کے لیے، حکومت ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے برٹش کولمبیا کے ڈیٹا انوویشن پروگرام (Data Innovation Program) اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ پرائیویسی اور سیکیورٹی ماڈل کا استعمال کرے گی جسے فائیو سیف ماڈل (Five Safes model) کہا جاتا ہے۔
فائیو سیف ماڈل (Five Safes model) ڈیٹا تک نامناسب طریقے رسائی یا استعمال ہونے کے خطرے کو درج ذیل طریقہ سے کم کرتا ہے:
- ڈیٹا سے ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو ہٹانا
- ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے مربوط کرنے کے لیے محفوظ ٹیکنالوجی کا استعمال
- صرف ایسے منصوبوں کی اجازت دینا جن کا واضح عوامی فائدہ ہو اور افراد یا کمیونٹیز کو کوئی نقصان نہ ہو
- صرف مجاز افراد کو رسائی فراہم کرنا
- تحقیقی نتائج میں رازداری کے اضافی تحفظ کو یقینی بنانا

انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی سے ملیں
23 ستمبر 2022 کو، صوبے نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کے چیئرپرسن سمیت 11 اراکین کا اعلان کیا۔