.B.C میں نظامی نسل پرستی کا سدباب

.B.C کی حکومت صوبائی پروگراموں اور خدمات میں نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری خدمات کو ہر ایک کے لیے مستحکم بنانے کے لیے یہ ہمارے کام کا ایک اہم حصہ ہے

BC آبادیاتی سروے اب بند ہو گیا ہے۔ 200,000 سے زیادہ لوگوں نے جواب دیا۔ سروے مکمل کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔

سروے بند ہو گیا ہے تو اب کیا ہو گا؟

اب ہم سروے کے جوابات کو ہمارے پاس موجود دوسری معلومات کے ساتھ جوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاکہ ہماری خدمات میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں B.C میں ہر کسی کے لیے مزید قابل رسائی اور جامع بنایا جا سکے۔

2024 کے اوائل میں، ہم سروے کے نتائج اور ان اپ ڈیٹس کا اشتراک کریں گے کہ ہم تحقیق کی ترجیحات کو سپورٹ کرنے کے لیے اس معلومات کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں۔

BC آبادیاتی سروے کیا ہے؟

ہماری تحقیق کی ترجیحات

آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا

انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ

ہمیں .B.C کے گرد و نواح کی کمیونٹیز سے یہ رائے ملی ہے کہ ہمیں خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا کے استعمال کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، خاص طور پر تعلیم، روزگار اور صحت کے شعبوں میں۔

ہمیں بہت سے سودیشی (انڈیجنس) اور دیگر نسلی لوگوں کی یہ رائے ملی ہے کہ وہ پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہماری خدمات کو ان کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔ انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ، تحقیق کرنے کے عمل میں ہماری مدد کے لیے بنایا گیا ہے جو ہماری خدمات میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے گی۔ یہ ہمیں ان خدمات کو ہر کسی کے لیے زیادہ قابل رسائی اور جامع بنانے کے قابل بنائے گا۔

انسداد نسل پرستی کے اعدادوشمار، بصیرت اور رپورٹس

نسل پرستی کے خلاف تحقیق کی ترجیحات کیسے تیار کی گئیں

تحقیق کیسے کی جائے گی؟

ہم سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ کس طرح کام کر رہے ہیں