.B.C کے K-12 سسٹم میں سیکھنے کی معاونتوں تک رسائی حاصل کرنا
تحقیق کا اپ ڈیٹ 30 مئی 2024
طالب علموں کے لیے ہمارے اسکولوں کو محفوظ اور خیرمقدمی مقامات ہونا چاہیے۔
اس کے باوجود ہم جانتے ہیں کہ بہت سے سودیشی (انڈجنس) اور نسلی طلباء، K-12 نظام میں نظامی نسل پرستی کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔
یہ ان کی فلاح و بہبود اور کامیاب ہونے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتا ہے۔
اس کو ٹھیک کرنے کے لیے، ہمیں طلباء کے تجربات اور انہیں سیکھنے میں کہاں مدد کی ضرورت ہے، کے بارے میں مزید سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اس معلومات کے ذریعے ہم اپنے تعلیمی نظام میں خامیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں ہر طالب علم کو وہ چیز دینے میں مدد ملے گی جس کی انہیں ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔
ہم نے کیا سیکھا اور اگلے اقدامات کیا ہیں؟
تعلیم میں نظامی نسل پرستی کو ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں K-12 نظام میں طلباء کے تجربات کو سمجھنا ہوگا۔
ہم اس تحقیق کو مرحلوں میں کر رہے ہیں تاکہ یہ سمجھ سکیں کہ معاونت میں کہاں خلا موجود ہے۔
پہلے مرحلے میں، ہم نے دریافت کیا کہ کس طرح نسلی گروہوں کے طلباء کی متنوع ضروریات کو اسکولوں کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ہم نے ایسا ہر نسلی گروہ کے لیے خصوصی تعلیمی فنڈنگ کے ڈیزگنیشنز (Designations) کی شرحوں کو دیکھ کر کیا۔
گفٹڈ ڈیزگنیشنز (Gifted Designations) سے ان طلبا کی مدد ہوتی ہے جو مخصوص مضامین میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بہت سی وجوہات ہیں کہ ایک طالب علم کو مزید ایک خصوصی تعلیم کی ڈیزگنیشن (Designation) مل سکتی ہے، بشمول:
- جسمانی معذوریاں
- بصارت کی خرابی
- بہرا یا کمزور سماعت
- سیکھنے کی معذوریاں
- اعصابی تنوع (Neurodiversity)
- آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (Autism Spectrum Disorder)
معذوری اور متنوع صلاحیتوں کے حامل طلباء کے لیے پروگراموں اور خدمات کے اضافی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اسکول ڈسٹرکٹس کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے ڈیزگنیشنز (Designations) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ طلباء کے سیکھنے کے نتائج متاثر ہو سکتے ہیں اگر ان کو اپنی تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کے لیے درکار معاونت حاصل نہیں ہوتی ہے۔ یہ، ڈیزگنیشنز (Designations) کو طالب علم کے تجربات اور سیکھنے کے نتائج پر تحقیق کا ایک اہم پہلا قدم بناتا ہے۔
طالب علم کی ڈیزگنیشن (Designation) کے بارے میں فیصلے اسکول ڈسٹرکٹس اور اسکول کی بنیاد پر ٹیمیں کرتی ہیں۔ ڈیزگنیشنز (Designations) طلباء کی صلاحیتوں یا مہارتوں کی مکمل رینج نہیں دکھاتی ہیں اور انہیں خدمات یا معاونت تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
ہم نے اس تحقیق کے لیے 26,700 طالب علموں پر توجہ مرکوز کی۔
یہ طلباء 2012 اور 2022 کے درمیان کسی وقت اسکول میں پڑھ رہے تھے اور جن کی نسلی معلومات BC آبادیاتی سروے سے دستیاب تھیں۔
ہمیں معلوم ہوا کہ پچھلے 10 سالوں میں نسلی گروہوں کے درمیان ڈیزگنیشنز (Designations) کی شرح مختلف تھی۔
شرحیں مختلف ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں، جن میں شامل ہیں:
- ماہرین تک رسائی میں رکاوٹیں
- ایسے علاقے میں رہنا جہاں زیادہ ماہرین موجود ہوں
- اسکول ڈسٹرکٹ کی پالیسیاں، پروگرام اور وسائل
- خاندانوں کی وسائل اور معلومات تک رسائی
ہم پہلے سے ہی شراکت داروں کے ساتھ یہ سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ان ڈیزگنیشنز (Designations) میں کیا متحرک فرق ہو سکتا ہے۔ ہم اس معلومات اور K-12 انسداد نسل پرستی ایکشن پلان (PDF) کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے کریں گے کہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔
تحقیق کے مستقبل کے مراحل میں، ہم اس پر بھی نظر ڈالیں گے:
- طالب علم کے تجربات اور تعلیمی نتائج کے دیگر شعبوں کا کھوج لگانا
- صنف اور خاندانی آمدنی کے لحاظ سے طالب علم کے تجربات اور نتائج کس طرح مختلف ہوتے ہیں
- سودیشی (انڈجنس) لوگوں کے ساتھ یہ سمجھنے کے لیے شراکت داری کرنا کہ وہ مستقبل کی تحقیق میں کس طرح شامل ہونا چاہیں گے
مستقبل کی تحقیق، ڈیکلریشن ایکٹ ایکشن پلان (Declaration Act Action Plan) میں بیان کردہ مفاہمت کے لیے ہمارے عزم کی حمایت کرے گی۔
یہ تحقیق کس چیز کے بارے میں ہے؟
یہ تحقیق .B.C میں K-12 طلباء کے تجربات اور نتائج کو سمجھنے کے بارے میں ہے
ابتدا کرنے کے لیے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ آیا طالب علموں کو خصوصی تعلیمی فنڈنگ کے زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔
یہ کیوں اہم ہے؟
طالب علموں کو اسکول میں ترقی کرنے کے لیے مختلف حالات کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ لازمی ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام متنوع ضروریات کے حامل طلبا کی مدد کرے تاکہ ہر کوئی محسوس کر سکے اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔
ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟
- BC آبادیاتی سروے
- وزارت تعلیم اور بچوں کی نگہداشت (Ministry of Education and Child Care) کا جمع کردہ طلباء کے ریکارڈ
- .B.C میں K-12 کے طلباء کے لیے تیار کیا گیا سماجی-اقتصادی انڈیکس (Socio-economic index)۔
یہ تحقیق .B.C کے ڈیٹا انوویشن پروگرام (Data Innovation Program) کے ذریعے کی گئی ہے۔
نتائج کا جائزہ لیں۔
یہ نتائج صرف ان افراد کی معلومات دکھاتے ہیں جنہوں نے BC آبادیاتی سروے مکمل کیا تھا اور جو 2012 سے 2022 کے درمیان کسی وقت اسکول میں پڑھتے تھے۔
وہ ان دوسری رپورٹوں سے مختلف ہو سکتے ہیں جو .B.C کی پوری آبادی کی معلومات استعمال کرتی ہیں۔
گفٹڈ ڈیزگنیشنز (Gifted Designations) سے ان طلبا کی مدد ہوتی ہے جو مخصوص مضامین میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بہت سی وجوہات ہیں کہ ایک طالب علم کو مزید ایک خصوصی تعلیم کی ڈیزگنیشن (Designation) مل سکتی ہے، بشمول:
- جسمانی معذوریاں
- بصارت کی خرابی
- بہرا یا کمزور سماعت
- سیکھنے کی معذوریاں
- اعصابی تنوع (Neurodiversity)
- آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر (Autism Spectrum Disorder)
BC ڈیٹا کیٹلاگ (BC Data Catalogue) میں اس پروجیکٹ کے لیے استعمال کیے گئے ڈیٹا سیٹس (datasets) کے بارے میں مزید جانیں۔
یہ نتائج محققین کے خیالات اور ماحصل پر مبنی ہیں۔ وہ ان تنظیموں کی رائے یا پالیسیوں کی عکاسی نہیں کرتے جنہوں نے اس تحقیق کے لیے ڈیٹا فراہم کیا۔
ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟
یہ مطالعہ 26,700 طلباء کے نمونے پر مبنی ہے جن کا 2012 اور 2022 کے درمیان .B.C کے کسی اسکول میں اندراج تھا۔ یہ ان تمام طلباء کا صرف 2% ہے جو اس وقت اسکول میں تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ، 406 سودیشی (انڈجنس) انٹرنز (interns) جنہوں نے 2007 میں سودیشی (انڈجنس) یوتھ انٹرنشپ پروگرام (Indigenous Youth Internship Program) شروع ہونے کے بعد سے اس میں حصہ لیا۔
ان کے تجربات کو سمجھنے کے لیے، ہم نے درج ذیل ڈیٹا سیٹس (Datasets) استعمال کیے:
- BC آبادیاتی سروے
- وزارت تعلیم اور بچوں کی نگہداشت (Ministry of Education and Child Care) کا جمع کردہ طلباء کے ریکارڈ
- .B.C میں K-12 کے طلباء کے لیے تیار کیا گیا سماجی-اقتصادی انڈیکس (Socio-economic index)۔
یہ تحقیق .B.C کے ڈیٹا انوویشن پروگرام (Data Innovation Program) کے ذریعے کی گئی ہے۔ یہ پروگرام محققین کو حساس ڈیٹا کے ساتھ محفوظ طریقے سے کام کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
تعلیمی نظام میں سودیشی (انڈجنس) طلباء کے تجربے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، 2023 کی، ہم کیسا کام کر رہے ہیں؟ رپورٹ پڑھیں۔
اس منصوبے پر کون کام کر رہا ہے؟
وزارت تعلیم اور بچوں کی نگہداشت (The Ministry of Education and Child Care) اور BC Stats تحقیق کے پہلے مرحلے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
اگلے قدم کے طور پر، ہم سودیشی (انڈجنس) حکومت کرنے والے اداروں اور فرسٹ نیشنز ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی (First Nations Education Steering Committee) کے ساتھ تعاون کریں گے۔
مزید جاننا چاہتے ہیں؟
30 مئی 2024 کو، ہم نے اس تحقیقی منصوبے کے بارے میں ایک تکنیکی رپورٹ جاری کی۔ اس پراجیکٹ کے لیے ہمارے نقطہ نظر اور طریقہ کار کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس رپورٹ کوپڑھیں۔