BC پبلک سروس میں نسلی تنوع
تحقیق کا اپ ڈیٹ 30 مئی 2024
اس وقت، BC پبلک سروس کے اندر سودیشی (انڈجنس) اور نسلی برادریوں کی ملازمین کے طور پر کم نمائندگی ہے۔
انتظامیہ کے کرداروں کے لیے یہ خلا اور بھی بڑا ہے۔
اس تحقیق کا مقصد BC پبلک سروس میں نسلی مساوات کو فروغ دینا ہے۔ ایسا کرنے کی شروعات، ہم حکومت بھر میں تنوع کی موجودہ سطحوں کو سمجھنے کے ساتھ کر رہے ہیں۔
حکومت میں نسلی تنوع کو سمجھنا ہمیں ایسی عوامی خدمت کے اپنے مقصد کی طرف لے جائے گا جو صوبے کی متنوع آبادی کی عکاسی کرے۔ یہ ہمیں اپنے تمام کاموں میں نسلی مساوات پر عمل کرنے میں مدد کرے گا۔
نسلی تنوع اہمیت رکھتا ہے۔ نسلی تنوع اہمیت رکھتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری خدمات کی تشکیل کرنے والے لوگ، ان لوگوں کی زندگی کے تجربات اور نقطہ نظر کی عکاسی کریں، جن کی وہ خدمت کر رہے ہیں۔
ہم نے کیا سیکھا اور اگلے اقدامات کیا ہیں؟
ایک ایسی پبلک سروس جو .B.C میں لوگوں کی نمائندہ ہو، وہ ایسی خدمات فراہم کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے جو سب کے لیے کام کرتی ہیں۔
تحقیق کا پہلا مرحلہ اس پر مرکوز تھا:
- BC پبلک سروس بھر میں نسلی نمائندگی، بشمول یہ کہ سودیشی (انڈجنس) اور نسلی ملازمین کن عہدوں پر ہیں
- ان زیر تربیت ملازمین (انٹرنز) کے لیے ذریعہ معاش (کیریئر) جنہوں نے انڈیجینس یوتھ انٹرنشپ پروگرام (IYIP) میں حصہ لیا
اس پہلے مرحلے میں، ہم نے غور کیا کہ BC پبلک سروس میں مختلف سودیشی (انڈجنس) اور نسلی گروہوں کو کس طرح کی نمائندگی دی گئی ہے۔ ہمیں معلوم ہوا کہ بہت سے گروپوں کی نمائندگی کم ہے، خاص طور پر انتظامی اور ایگزیکٹو کرداروں میں
یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں جو سودیشی (انڈجنس) اور نسلی ملازمین ایک طویل عرصے سے کہتے رہے ہیں۔
پبلک سروس میں نسلی مساوات کو حاصل کرنے کے لیے نمائندگی کو سمجھنے سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ تحقیق ایک نقطہ آغاز ہے۔ ہم پہلے ہی دیکھ سکتے ہیں کہ نظامی نسل پرستی، باصلاحیت لوگوں کو BC پبلک سروس میں شامل ہونے اور آگے بڑھنے سے روک رہی ہے۔ ہمارے اگلے اقدامات میں شامل ہوں گے:
- ملازمین کے تجربات کو سمجھنے کے لیے تحقیق جاری رکھنا
- ملازمت دینے کے ہمارے طریقوں، جائے کار کا کلچر اور پروموشن کے طریقہ کار کا جائزہ لینا
- سودیشی (انڈجنس) اور نسلی لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پروگراموں اور پالیسیوں کو بہتر بنانا
یہ تحقیق مفاہمت کے لیے ہمارے عزم کی بھی تائید کرتی ہے اور ڈیکلریشن ایکٹ ایکشن پلان (Declaration Act Action Plan) میں شامل کئی کارروائیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے بشمول:
- عوامی شعبے میں سودیشی (انڈجنس) لوگوں کی بھرتی اور برقراری کو بہتر بنانا (ایکشن 3.2)
- سودیشی نوجوانوں کے انٹرنشپ پروگرام (Youth Internship Program) کا جائزہ لینا اور اسے بہتر بنانا (ایکشن 4.44)
یہ تحقیق کس چیز کے بارے میں ہے؟
یہ تحقیق عوامی خدمات میں نسلی تنوع کی موجودہ سطح کو ظاہر کرتی ہے۔
ہم حکومت کے اندر امتیازی سلوک اور نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے پرعزم ہیں۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ BC پبلک سروس کو، اس آبادی کا زیادہ عکاس بنایا جائے جس کو وہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
یہ کیوں اہم ہے؟
ہماری حکومت ایک نوآبادیاتی ادارہ ہے۔ اس کی تشکیل نسل پرستی اور امتیازی عقائد، پالیسیوں، رویوں اور طرز عمل سے ہوئی تھی۔ اس بنیاد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آج ہونے والی نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا باعث بن رہی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ نظامی نسل پرستی کی وجہ سے سودیشی (انڈجنس) اور نسلی لوگوں کی نسلوں کا خارج ہونا جاری ہے۔
ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟
- ملازمین کے سروے سے آبادیاتی اعداد و شمار (کام کے ماحول کا سروے اور نئی ملازمت کا سروے)
- ملازمین کی معلومات جیسے ادارہ اور ملازمت کا کردار
Explore the results
ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟
یہ مطالعہ تقریباً 30,600 لوگوں کی معلومات کا ہے جو جنوری 2022 تک .B.C حکومت میں ملازم تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ، 406 سودیشی (انڈجنس) انٹرنز (interns) جنہوں نے 2007 میں سودیشی (انڈجنس) یوتھ انٹرنشپ پروگرام (Indigenous Youth Internship Program) شروع ہونے کے بعد سے اس میں حصہ لیا۔
اس تحقیق کے لیے ہم نے استعمال کیا:
- ملازمین کے سروے سے رضاکارانہ طور پر ظاہر کردہ آبادیاتی اعداد و شمار (Work Environment Survey اور New Job Survey)
- ملازمین کی معلومات جیسے ادارہ اور ملازمت کا کردار
اس منصوبے پر کون کام کر رہا ہے؟
اس تحقیق پر BC Stats اور BC Public Service Agency مل کر کام کر رہے ہیں۔
آگے کے مراحل میں، ہم نسلی مساوات پر توجہ مرکوز کریں گے اور ملازمین کے تجربات کو دیکھنا شروع کریں گے۔
مزید جاننا چاہتے ہیں؟
30 مئی 2024 کو، ہم نے اس تحقیقی منصوبے کے بارے میں ایک تکنیکی رپورٹ جاری کی۔ اس پراجیکٹ کے لیے ہمارے نقطہ نظر اور طریقہ کار کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس رپورٹ کوپڑھیں۔