Jag Nagra, Pitt Meadows, B.C

جگ ناگرا، ایک کوئیر (ْqueer) پنجابی بصری فنکارہ، اپنے کام کو کمیونٹی کی ترقی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے اندر LGBTQ+ کلنک کو منہدم کرنے کے لیے وقف کرتی ہے۔


اس کا فن بیباکی کے ساتھ جلد کے گہرے رنگوں اور جنوبی ایشیائی لباس اور آرائشی ڈیزائن کا اظہار کرتا ہے، جو اعتماد اور بے خوفی کو مجسم بناتا ہے۔

وہ وینکوور کے پنجابی مارکیٹ کلیکٹو (Punjabi Market Collective) کی شریک بانی ہیں، جو تاریخی پنجابی مارکیٹ کمرشل ڈسٹرکٹ کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے کام کرنے والی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ فن کے ذریعے، اس نے اظہار کرنے کی صلاحیت اور اپنی ثقافت اور شناخت کے لیے ایک نئی قدر شناسی حاصل کی ہے۔

Jag کا مزید کام دیکھنے کے لیے، www.jagnagra.com پر جائیں

Priscilla Yu, Vancouver, B.C

پرسکیلا یو (Priscilla Yu) ایک کثیر الضابطہ فنکار، مصور اور میورالسٹ (دیوار پر نقش و نگار بنانے والی) ہیں، جو xʷməθkwəy̓əm (Musqueam), Skwxwú 7mesh (Squamish), and Səl ̓ ı́ lwətaʔ/Selilwitulh (Tsleil-Waututh) نیشنز کے غیر منقسم علاقے، جس کو وینکور، ۔B.C بھی کہا جاتا ہے، میں رہتے ہوئے وہیں سے کام کر رہی ہیں۔


خاصیتاً متحرک پینٹنگز، اس کا فن ان قابل ادراک نمونوں سے متاثر ہے جو روزمرہ کی زندگی میں ٹیکسٹائل، ڈیزائن اور فن تعمیر کے ساتھ ساتھ، بڑے اور خوردبینی دونوں پیمانے پر، فطرت کے عالمگیر نمونوں میں پائے جاتے ہیں۔

نقطہ نظر کے تجریدی نکات اور ہندسی (geometric) زبان کے ذریعے، وہ ایسی دنیایں تخلیق کرتی ہے جو ایک عجیب کشش ثقل میں بستی ہیں۔

Priscilla کا مزید کام دیکھنے کے لیے، www.priscillayu.ca پر جائیں

Sade Alexis, Vancouver, B.C.  

Sade Alexis ایک سیاہ فام خاتون آرٹسٹ، مصنف، اور معلم ہے؛ اور دونوں، چوری شدہ زمینوں پر (ٹرینیڈاڈ اور گریناڈا) میں لائے گئے چوری شدہ لوگوں (غلام بنائے گئے افریقیوں، اور مقید شدہ انڈینز)، اور ان آباد کاروں کی اولاد کے طور پر دنیا کا سفر کرتا ہے، جنہوں نے زمین پر تسلط اور نوآبادیات (ٹرٹل آئی لینڈ) اور لوگوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ Sade کی پیدائش اور پرورش نام نہاد “وینکوور” میں ہوئی تھی اور وہ اس سرزمین کے بارے میں جان چکے ہیں جس سے ʷməθkʷəy̓əm، Sḵwx̱wú7mesh، səlilwətaɬ لوگوں نے پیار کیا تھا اور اس کی دیکھ بھال کی تھی۔


Sade کی آرٹ پریکٹس روشن رنگوں، اشنکٹبندیی (tropical) نباتات اور حیوانات کے استعمال کے ارد گرد گھومتی ہے، اور سیاہ فام تجربات کو منانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے طریقے کے طور پر پیچیدہ نمونہ سازی کرتی ہے۔

Sade آرٹ سازی کو ایک ایسی چیز کے طور پر دیکھتی ہے جو تمام لوگوں کے لیے قابل رسائی ہونا چاہیے اور وہ سیاہ فام اور سودیشی کمیونٹیز کے لیے فائن آرٹ لانے کے لیے پرجوش ہیں، جنہیں اکثر فنون کی جگہوں سے خارج کر دیا جاتا ہے۔

Sade کا مزید کام دیکھنے کے لیے، www.sadealexis.com پر جائیں

Clayton Gauthier, Prince George, B.C

Clayton Gauthier کا خونی سلسلہ کری (Cree) اور ڈکیلہ (Dakelh) سے ہے۔ ایک فنکار کے طور پر اسکے سفر نے اس کو خود اپنے بارے میں اور فنون کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔ جو فن وہ تخلیق کرتا ہے وہ زمین، جانوروں، پانی اور آسمان کی تعلیمات کے گرد گھومتا ہے۔


Clayton نے بزرگوں اور اندر کی روح سے بہت سے سبق اور برکتیں سیکھی ہیں۔ اپنے پورے فنی سفر کے دوران، اس نے بہت سے لوگوز (logos)، مورلز (murals)، ڈرمز (drum)، رٹل (rattles)، نقاشی (carvings)، ٹیٹو (tattoos)، ڈیجیٹل آرٹ مکمل کیے ہیں اور وہ ایک شائع شدہ مصنف بھی ہیں۔

اس زندگی میں آرٹ ورک Clayton کو طمانیت کا احساس دلاتا ہے جس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ “فن روح کا عکس ہے۔”

Clayton کا مزید کام دیکھنے کے لیے، www.facebook.com/claytongauthierartist پر جائیں

Patricia ‘PJ’ Gilhuly, Cranbrook, B.C

PJ Gilhuly کرین بروک، BC میں رہنے والے Ktunaxa والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھی۔ انگریز/آئرش والدین کی طرف سے گود لی گئی، وہ اپنی زندگی کے بیشتر حصہ میں اونٹاریو میں پلی بڑھی ہے۔ اپنے آبائی شہر سے 30 سال سے زیادہ عرصہ دور رہنے کے بعد، وہ اپنے بچوں کے ساتھ واپس کرین بروک چلی گئی اور چھوٹے سے شہر میں آباد ہو گئی اور ایک خود-سیکھے ہوئے فنکار کے طور پر اپنا کیریئر شروع کیا۔


PJ اپنی جیو اسٹیل (geo-still)/ایکریلک پینٹنگز کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے، جس میں اس نے انسانی چہرے اور جسم کو ایک تاثراتی، اکثر تجریدی انداز میں پیش کیا۔

اس کے زیادہ تر ابتدائی خاکوں اور چارکول کے کام میں انسانی قامت کو ایسے مناظر میں دکھایا گیا ہے جو تنہائی اور مصائب کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس کے تاثراتی کام کو سب سے منفرد اور دلکش کام سمجھا جاتا ہے اور ایک Ktunaxa فنکار کے طور پر اچھی نمائندگی سمجھا جاتا ہے۔

آپ Patricia کو pi.gilhuly@ انسٹاگرام پر فالو کر سکتے ہیں

Marzieh Sadeghi, Vancouver, B.C

مرضیہ صادقی (Marzieh Sadeghi)، جو اصل میں ایران سے ہیں، ایملی کیر یونیورسٹی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وینکوور، کینیڈا منتقل ہوئیں۔


2D + ایکسپیریمینٹل اینیمیشن (2D + Experimental Animation) میں بیچلر آف میڈیا آرٹس کے ساتھ گریجویشن کرتے ہوئے، وہ اپنی متحرک عکاسیوں اور اینیمیشنز (animations) کے ذریعے اپنی کہانی سنانے کی مہارتوں کو مظاہرہ کرتی ہے، جس سے اس کی تخلیقی دنیا زندہ ہوتی ہے۔

Marzieh کا مزید کام دیکھنے کے لیے، www.marsinmotion.ca پر جائیں

Sandeep Johal, Vancouver, B.C

سندیپ جوہل (Sandeep Johal) ایک کینیڈین بصری فنکار ہے جس کا کام میں ڈرائنگ، کولاج (collage)، ٹیکسٹائل اور بڑی-قدوقامت کے مورالز (murals) پر مشتمل ہے۔


اپنی ہند-لوک نسوانی جمالیات کے ذریعے، وہ ویرانی، مایوسی اور بدصورتی کے موضوعات کا مقابلہ ان کے متضاد مخالفوں: روشنی، امید اور خوبصورتی کے ساتھ کرتی ہے۔ عام طور پراس کا کام خواتین کی کہانیوں کے گرد ہوتا ہے، اور جب کہ وہ خواتین کے مصائب کو اس کی کئی شکلوں میں اجاگر کرتی ہے، بالآخر یہ مزاحمت اور لچک کی کہانیاں ہیں۔

سندیپ نے لنگارا کالج (2007) سے فائن آرٹس (آنرز) میں ڈپلومہ اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا (2002) سے ایجوکیشن میں ڈگری حاصل کی۔

Sandeep کا مزید کام دیکھنے کے لیے، www.sandeepjohal.com پر جائیں

Cheyenne Manning, Vancouver, B.C.

Cheyenne وینکوور میں مقیم گرافک ڈیزائنر، آرٹسٹ اور بدیہہ گو (امپرووائزر) ہے۔ وہ ٹرینیڈاڈین-اوجیب وے-سفید فام آباد کار ہے۔ وژئیول کمیونیکیشنز (BA, CapU) میں اس کی تعلیم نے آرٹ اور ثقافت کو دلکش انداز سے ملانے کے لیے اس کے اندر ایک تحریک پیدا کی۔


آباد اجداد کا بحرالکاہل کے شمال مغرب سے ہونا اسے ہر روز متاثر کرتا ہے۔ وہ غور و فکر کے ساتھ ، نامیاتی عکاسیوں یا بھرپور رنگوں والے بیباک ڈیزائن کے ذریعے کسی شخص یا برانڈ کی کہانی کو زندہ کرنا پسند کرتی ہے۔

Cheyenne نے نیشنل فلم بورڈ آف کینیڈا (NFB)، BC صوبائی حکومت، BC وومن ہیلتھ فاؤنڈیشن اور Arc’teryx جیسے کلائنٹس کے لیے کام کیا ہے۔ وہ زندگی کے متنوع تجربات کی قدر کرتی ہے۔ گرم مہینوں میں، آپ اس کو اسکوامش (Squamish) میں بائیک-پیکنگ، امریکی ریاستوں کی طرف سڑک پر سفر کرتے اور کیمپنگ کرتے ہوئے ڈھونڈھ سکتے ہیں۔ ٹھنڈے مہینوں میں، وہ سلائی اور اسکی (ski) سیکھنے سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

آپ Cheyenne کو thecheyennekid@ انسٹاگرام پر فالو کر سکتے ہیں

Odera Igbokwe, Vancouver, B.C.

اوڈیرہ اگبوکوے (Odera Igbokwe) ایک مصور اور نقاش ہیں جو کہ Musqueam, Squamish and Tsleil-Waututh First Nations کے غیر تسلیم شدہ اور روایتی علاقوں رہتے ہیں۔


اوڈیرا کو علم الاساطیر (mythology)، تجدید کاری اور تغیر کے ذریعے کہانی سنانے کو دریافت کرنے کا شوق ہے۔ ان کا کام خود کی مکملیت کا جشن منانا ہے، اجتماعی اور نسلی صدمات سے شفا یابی کے لیے ایک گزرگاہ کے طور تصور کرنے اور سراب خیال کی طاقت ہے۔

اوڈیرا نائیجیرین والدین کی اولاد تھا جو ہجرت کر کے ریاستہائے متحدہ آ گئے تھے، اور اس کے نتیجے میں ان کا کام بلیک کوئیر (Queer) تخیل کے جادو کو تلاش کرتا ہے اور منتشر ہونے (ڈاسپورا) اور نقل مکانی کی وجہ سے ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کا جواب دیتا ہے۔. اوڈیرا نے روڈہ آئی لینڈ سکول آف ڈیزائن سے Illustration میں BFA حاصل کیا ہے اور براؤن یونیورسٹی میں نیو ورکس/ورلڈ ٹریڈیشنز کے ساتھ ویسٹ افریقن ڈانس موومنٹ اینڈ تھیٹر آرٹس کا مطالعہ کیا۔

Odera کا مزید کام دیکھنے کے لیے www.odera.net پر جائیں

Raven Tacuara (Collective), Northwest B.C.

دا ریوین-ٹاکیورا کلکٹیو (The Raven-Tacuara collective) مشتمل ہے، Gastiazoro, Amanda Hugon, Stephanie Anderson اور Travis Hebert پراور یہ تمام لوگ برٹش کولمبیا کے Skeena-Bulkley Valley کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔


وہ تجریدی، عکاسی، ماحول اور ثقافت کے موضوعات کے ساتھ ساحلی فرسٹ نیشنز (Coastal First Nations) کے روایتی اور عصری سودیشی (انڈجنس) طرز کے اثرات لاتے ہیں۔

ان کے باہمی تعاون کا عمل خیالات کا ارتقاء ہے، جو کہ ایک دوسرے کے آراء اور دوبارہ تاویل کے لیے کھلا ہے۔ جیسے ہی وہ ہر نئی دیوار کے قریب پہنچتے ہیں تو، رنگ اور تہوں کو بچھانے کے لیے اور ایک خالی دیوار کو آگاہی اور لطف اندوزی کا ایک نئے بیان دینے کے لیے، وہ ایک کے طرح یکجا ہو جاتے ہیں۔ یہ عمل ہر اس منصوبے کی بنیاد ہے جو کلکٹیو (collective) تخلیق کرتا ہے۔

Raven-Tacuara کا مزید کام دیکھنے کے لیے www.facebook.com/RavenTacuara پر جائیں