اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) فنکاروں کا اعتراف
اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) نے ہمیں حکومت کے کام میں BC کے اندر متنوع کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔
اس مواد کو ڈیزائن کرتے وقت جو ہم نے مئی 2024 میں جاری کیا تھا، ہم نے اس پر غور و خوص کیا کہ یہ کیسے کیا جائے۔
.B.C بھر کے فنکاروں کو اجاگر کرنا
آرٹ ایک طاقتور ذریعہ ہے جو ہمارے اطراف کے معاشرے اور ثقافتوں کے بارے میں جاننے میں ہماری مدد کرتا ہے۔
.B.C بھر میں، تخلیق کار اپنی ثقافت کو منانے اور اپنی کمیونٹی کی ترقی کے لیے اپنے فن کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کام میں سے کچھ کو اجاگر کرنے کے لیے، ہم نے فنکاروں کو مدعو کیا کہ وہ اس پروجیکٹ کے لیے اپنے کام کا اشتراک کریں۔
ان کے فنکارانہ اظہارات ہماری سال 2 کی رپورٹ کے تمام تر صفحات پر بنے ہوئے ہیں۔ یہ کام ہمیں چیلنج کرتا ہے اور ہمیں اپنے اردگرد کی دنیا کے بارے میں اپنی سمجھ پر غور و خوص کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم ان میں سے ہر فنکار کے مشکور ہیں.