ٹیم کے بارے میں

یہ سائٹ پبلک سروس کے ملازمین نے نظامی نسل پرستی سے نمٹنے اور نسلی مساوات کو فروغ دینے کیلئے برٹش کولمبیا کی حکومت کے جاری کام پر تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی تھی۔


اس ویب سائٹ پر کام کرنے والے افراد مختلف پس منظر، تعلیمی قابلیت اور نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی دیگر اشکال کے تجربات رکھتے ہیں. اس میں مقامی، مختلف النسل اور سفید فام ٹیم کے ارکان، مختلف النسل بچوں کے والدین، مختلف النسل تارکین وطن یا مختلف النسل تارکین وطن کے بچے اور دیگر شامل ہیں جو کینیڈا اور دنیا بھر میں ثقافتی طور پر متنوع مقامات پر رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں اور ان کی علاقائی خود مختاری کا اعتراف

برٹش کولمبیا میں کام کرنے والی ایک ٹیم کے طور پر، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارا کام بہت سے فرسٹ نیشنز کی سرزمین پر ہوتا ہے. ہم ان زمینوں پر کام کرنے کے ساتھ وابستہ ذمہ داریوں کو تسلیم کرتے ہیں اور مقامی لوگوں کے ساتھ متواتر سیکھنے، سننے اور تعلقات کی تعمیر کا عہد کرتے ہیں۔ ہم مقامی برادریوں کے ماضی، حال اور مستقبل اور ان کی ثقافتوں، زبانوں اور حکمرانی کے نظام کی استقامت کا احترام کرتے ہیں۔