سالانہ اجراء
نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے، ہمیں سودیشی (انڈجنس) لوگوں اور نسلی برادریوں کے ساتھ اشتراک میں کام کرنا چاہیے۔
اس میں، جو کام ہم کر رہے ہیں اور وہ کام کیسا جا رہا ہے، اس بات کا عیاں ہونا شامل ہے۔ یہ اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) کا کلیدی حصہ ہے۔
قانون کے تحت، ہم اپنے کام کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اشتراک ہر سال کر رہے ہیں۔
اس میں شامل ہے:
- ہماری انسداد نسل پرستی تحقیق کی ترجیحات سے آگہی
- اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) کے نفاذ کے بارے میں اپ ڈیٹس
2024 کے اعدادوشمار کا اجراء
30 مئی 2024 کو، ہم نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے ہماری پیش رفت کا خاکہ پیش کیا گیا۔ یہ جون 2023 اور مئی 2024 کے درمیان ہمارے کام پر روشنی ڈالتا ہے، بشمول:
- اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) کی جانب سے اپ ڈیٹس
- BC آبادیاتی سروے کے بارے میں تفصیلات
- انسداد نسل پرستی تحقیق کی ترجیحات پر ہمارے کام کے بارے میں معلومات
تحقیق کی ترجیحات کا اپ ڈیٹ 2024
ہم نے 30 مئی 2024 کو نسل پرستی کے خلاف اپنی تحقیق کی ترجیحات سے ابتدائی نتائج جاری کیے۔ اس میں درج ذیل کے بارے میں معلومات شامل ہیں:
- صحت کی عام صورتحال، .B.C کی کمیونٹیز کو کس طرح متاثر کرتی ہیں
- ہمارے K-12 نظام میں خصوصی تعلیم کی ڈیزگنیشنز (Designations)
- BC پبلک سروس میں نمائندگی
2023 کے اعدادوشمار کا اجراء
29 مئی 2024 کو، ہم نے جون 2022 اور مئی 2023 کے درمیان اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) کے تحت اپنے کام پر ایک رپورٹ شائع کی۔
اس میں شامل تھے:
- سودیشی (انڈجنس) لوگوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون
- اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) کی تشکیل اور یہ کیسے کام کرتی ہے
- ہم نے اپنی تحقیق کی ترجیحات کا تعین کیسے کیا
ہم نے ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا جو تحقیقی منصوبوں میں نسل اور قومیت کی معلومات کے استعمال کے لیے سفارشات فراہم کرتا ہے۔