2023 کے اعدادوشمار کا اجراء
29 مئی 2023 کو ہم نے جاری کیا:
ممستقبل کی اشاعتیں اعداد و شماراورڈیٹا سے ادراک فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گی.
اس معلومات سے، کمیونٹیز اپنے اراکین کی ضروریات کے بارے میں مزید جان سکتی ہیں۔ یہ ان کی اپنی وکالت اور اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کی اعانت کرے گا۔
ایک سال کی پیشرفت رپورٹ
یہ رپورٹ اس بات کا خاکہ پیش کرتی ہے کہ جون 2022 میں انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ متعارف کرائے جانے کے بعد سے ہم نے کیا کیا ہے۔
ذیل کے متعلق معلومات شامل ہیں:
- سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کے ساتھ اعتماد اور شفافیت پیدا کرنا
- سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون
- انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کی تشکیل اور یہ کیسے کام کرتی ہے
- کمیونٹی کی رائے اور مشغولیت نے BC آبادیاتی سروے کو کس طرح تشکیل دیا ہے
- ان سفارشات کا تجزیہ جنہوں نے تحقیقی ترجیحات کی تشکیل میں مدد کی
زمرہ جاتی نژاد اور نسلی متغیرات کے استعمال کے بارے میں گائیڈ
یہ تکنیکی گائیڈ تحقیقی منصوبوں میں نژاد اور نسلی متغیرات کو استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں نو سفارشات فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیٹا استعمال کرنے والوں کو سپورٹ کرتا ہے، بشمول:
- تجزیہ کار
- محققین
- ڈیٹا آرکیٹیکٹس
- ڈیٹا سائنسدان
گائیڈ میں کیس اسٹڈیز اور مثالوں کے ساتھ ساتھ، ایک خود تشخیصی چیک لسٹ بھی شامل ہے۔
ہم نے گائیڈ تیار کرنے کے لیے موضوع کے ماہرین کے ساتھ کام کیا۔
مزید جاننے کے لیے جستجو کر رہے ہیں؟
ہم نے 1 جون 2023 کو تحقیقی ترجیحات بھی جاری کیں۔ مزید جاننے کے لیے پڑھنا جاری رکھیں کہ یہ ترجیحات نظامی نسل پرستی کا سدباب کرنے میں کس طرح ہماری مدد کریں گی۔