انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کی اب تک کی پیشرفت
اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) کو جانیں
کمیٹی کے ارکان اپنے کردار میں وسیع نوعیت کے تجربات اور علم لاتے ہیں۔ اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔ 30 مئی 2024 کو، کمیٹی نے اپنے کام کے بارے میں خود اپنی رپورٹ جاری کی اور یہ کہ وہ کس طرح اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) کی حمایت کرتی ہے۔
انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی حکومت کے ساتھ بہت سے منصوبوں میں تعاون کر رہی ہے جو عوامی شعبے میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی اور اس کے سدباب میں مدد کریں گے۔ کمیٹی نے اپنا پہلا اجلاس اکتوبر 2022 میں منعقد کیا۔
اپنی ابتدائی چھ میٹنگوں کے دوران، کمیٹی نے ایک ایسا ماحول بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جو قابل احترام اور ثقافتی طور پر محفوظ ہو، جہاں تمام ممبران اپنے آپ کو قابل قدر محسوس کرتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ ان کی بات سنی جا رہی ہے۔
کمیٹی نے سات تحقیقی ترجیحات بھی تجویز کی تھیں جو ان چیزوں کو اجاگر کرتی ہیں جو نسلی برادریوں کے لیے سب سے زیادہ متعلقہ ہیں۔ یہ ترجیحات 29 مئی 2023 کو جاری کی گئی تھیں۔ یہ ترجیحات اگلے دو سالوں میں نظامی نسل پرستی کے بارے میں ہماری تحقیق کی رہنمائی کریں گی۔
کام کرنے کا ایک مختلف طریقہ
ہمیں بہت سے سودیشی (انڈیجنس) اور دیگر نسلی لوگوں کی یہ رائے ملی ہے کہ وہ پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہماری خدمات کو ان کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔
یہ کمیٹی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بنائی گئی تھی کہ ہم اپنے پروگراموں اور خدمات میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی اور اسے ختم کرنے کے لیے ذاتی معلومات کو کس طرح محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کام میں اعانت کرنے کے لیے، کمیٹی نے BC آبادیاتی سروے کے بارے میں بھی مشورہ دیا۔ اس سروے سے .B.C کو زیادہ مساوی صوبہ بنانے میں مدد ملے گی۔
تجربہ اور مہارت کا ملاپ
کمیٹی کے ارکان کا تعلق نسلی برادریوں اور .B.C کے جغرافیائی خطوں کے وسیع تر حصے سے ہے۔
ممبران اس کام میں اپنی متنوع مہارت اور زندگی کے تجربات لا رہے ہیں۔ یہ وسیع نقطہ نظر حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کر رہا ہے کہ انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے نفاذ کو نسلی کمیونٹیز بشمول فرسٹ نیشنز (First Nations)، میٹی (Métis) اور انیوئٹ (Inuit) لوگوں کے ذریعہ آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔
کیا آپ کو معلوم تھا؟
انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی، انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے حصے کے طور پر تشکیل دی گئی تھی۔