
شناختی ڈیٹا اسٹینڈرڈز
2026 کے اوائل میں، حکومت نے دو شناختی ڈیٹا معیارات اور رہنما اصول جاری کیے تاکہ مقامی اور نسلی شناخت کی معلومات جمع کرنے، استعمال کرنے اور شیئر کرنے کیلئے زیادہ مستقل طریقہ کار کی حمایت کی جا سکے۔
یہ معیارات اعلیٰ معیار اور ثقافتی طور پر محفوظ آبادیاتی معلومات جمع کرنے میں مدد دیں گے۔ اس سے سرکاری خدمات میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی کرنے اور یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ انہیں برٹش کولمبیامیں سب کیلئے کہاں بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
ڈیٹا کے معیار کیا ہیں؟
شناختی ڈیٹا کے معیارات اور رہنما اصول اس بات کی رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ وزارتیں مقامی اور نسلی شناخت کی معلومات کیسے جمع، استعمال اور شیئر کرتی ہیں۔ یہ معیارات نقصان کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ یہ بتاتے ہیں کہ ڈیٹا جمع کرنے کے دوران کیا اور کیسے پوچھا جائے۔
مقامی شناختی ڈیٹا اسٹینڈرڈ رہنمائی کرتا ہے کہ کس طرح مقامی شناخت کے بارے میں معلومات ایسے انداز میں جمع کی جائیں جو فرسٹ نیشنز، میٹیس اور انوئٹ لوگوں کی منفرد شناختوں اور منفرد حقوق کو تسلیم کریں اور مقامی ڈیٹا کی خودمختاری اور خود ارادیت کی حمایت کریں۔
نسلی شناختی ڈیٹا اسٹینڈرڈ نسل کی بنیاد پر شناختی ڈیٹا کو اس انداز میں جمع کرنے کی حمایت کرتا ہے جو اس بات کے مطابق ہو کہ لوگ اپنے آپ کو کیسے شناخت کرتے ہیں، اور مختلف شناختوں اور ان کے باہمی تعلق کا احترام کرتا ہے۔
یہ معیارات اینٹی ریسزم ڈیٹا ایکٹ کے تحت بنائے گئے تاکہ زیادہ منصفانہ خدمات فراہم کی جا سکیں اور نظامی نسل پرستی پر جاری تحقیق کی حمایت کی جا سکے۔
شناختی معلومات جمع کرنے کیلئے ہمیں معیارات کی ضرورت کیوں ہے؟
اس وقت حکومت میں لوگوں کی شناخت کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے مختلف طریقے موجود ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کرتے وقت ایک ہی قسم کی معلومات کے بارے میں کئی بار اور مختلف طریقوں سے پوچھا جا سکتا ہے۔
اس سے اعداد و شمار کا موازنہ کرنا اور یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کون سرکاری خدمات استعمال کر رہا ہے یا کہاں کہاں خلا اور رکاوٹیں موجود ہیں۔
یہ معیارات مقامی اور نسلی شناخت کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا زیادہ مستقل طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ رہنما اصول معیارات کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اعداد و شمار جمع کرنے، استعمال کرنے اور اشتراک کرنے کے اہم اصولوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:
- اس بات کو یقینی بنانا کہ معلومات اکٹھی کرنے کا واضح مقصد ہو، جیسے کہ کسی سروس فراہم کرنے یا تحقیق کیلئے اس کی ضرورت
- صرف اسی مقصد کیلئے کم از کم ضروری معلومات جمع کرنا
یہ معیارات اور رہنما اصول مل کر اس تحقیق کی حمایت کرتے ہیں کہ نظامی نسل پرستی لوگوں کے ذاتی تجربات کو کیسے متاثر کرتی ہے اور خدمات تک رسائی میں رکاوٹوں کی نشاندہی میں مدد دیتے ہیں۔ ان معلومات کے ساتھ، ہم حکومتی خدمات کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنا سکتے ہیں۔


معیارات بنانے میں کس نے مدد کی؟
ہم نے یہ معیارات مقامی لوگوں سے مشاورت اور اینٹی ریسزم ڈیٹا کمیٹی کی رائے سے تیار کیے۔ یہ فیڈبیک اعداد و شمار اکٹھا کرنے سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد دے گا۔
اس کام کے حصے کے طور پر، ہم نے حکومت کے موجودہ ذاتی معلومات جمع کرنے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ کمیونٹی انگیجمنٹ اور بی سی ڈیموگرافک سروے کے جوابات کا جائزہ لیا۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ دیگر تنظیمیں جیسے ادارہ شماریات کینیڈا لوگوں سے ان کی شناخت کے بارے میں معلومات کیسے مانگتی ہیں۔
یہ معیارات اس عمل کے دوران جانی گئی باتوں کی عکاسی کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ وضاحتوں، زبان، علم اور تجربے کی بدلتی ہوئی نوعیت کی عکاسی کرنے کیلئے بدلتے رہیں گے۔
مزید جانئے
شناختی ڈیٹا کے معیارات اور ان کے استعمال کے بارے میں مزید معلومات کیلئے ملاحظہ کریں:
