صحت کے ماحصل
BC میں تین دائمی بیماریوں میں آبادی کے فرق: دائمی بیماری کی روک تھام اور انتظام کے غیر مساوی مواقع کے بارے میں ایک بڑی بحث شروع کرنے کے لئے عام دائمی کیفیتوں کا مطالعہ۔
30 مئی 2024
سودیشی (انڈجنس) اور صنفی-متنوع کمیونٹیز غیر متناسب طور پر دائمی کیفیتوں سے متاثر ہوتی ہیں۔
دائمی صحت کی کیفیتیں جیسے کہ دمہ، ذیابیطس، اور موڈ اور اضطراب کی عوارض، یہاں .B.C میں بہت سے لوگوں اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی کو متاثر کر رہی ہیں۔
ہماری شناختیں طاقت اور لچک کے ذرائع ہیں، نہ کہ دائمی بیماریوں کے خطرے کے عوامل۔ آبادیاتی معلومات جیسے نسل، قومیت، جنس ہمارے صحت کی نگہداشت کے نظام کے اندر موجود خلاء کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور .B.C کی متنوع آبادی کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔
ابتدائی قدم کے طور پر، ہم دائمی بیماریوں کے لیے لوگوں کے صحت کی نگہداشت کی خدمات کے استعمال کے بارے میں تحقیق کر رہے ہیں تاکہ خلاوں کی نشاندہی کی جا سکے اور کون سے لوگ سب سے زیادہ اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
ہم نے کیا سیکھا اور اگلے اقدامات کیا ہیں؟
ہم اس تحقیق کو مرحلہ وار کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم ان دائرہ کار پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو سودیشی (Indigenous) اور نسلی لوگوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
اس پہلے مرحلے میں، ہم نے چھان بین کی کہ .B.C میں ان آبادیوں اور صنفی شناختوں میں عام دائمی کیفیتیں کتنی بار پائی جاتی ہیں۔ ہم نے جن دائمی کیفیتوں کو دیکھا وہ ذیابیطس، دمہ، اور موڈ اور اضطراب کے عوارض تھے۔
اس تحقیق کے لیے، ہم نے BC آبادیاتی سروے کے جوابات کا استعمال کیا (نمائندگی کی حمایت کے لیے BC کی کل آبادی کی برابری کے حساب سے) اور انہیں اپریل 2021 اور مارچ 2022 کے درمیانی عرصے کے صحت کے ریکارڈ کے ساتھ ملایا۔
ہمارے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ یہ کیفیات آبادیوں بھر میں مختلف شرحوں سے واقع ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، سودیشی (انڈجنس) لوگ غیر متناسب تعداد میں ان تین دائمی کیفیات سے اثرانداز ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ .B.C کی آبادی کی بڑی اکثریت، بشمول سودیشی (انڈجنس) لوگوں کے، ان تینوں دائمی بیماریوں میں سے کسی میں مبتلا نہیں ہے۔
ایسے بہت سے عوامل ہیں جو صحت اور تندرستی کو متاثر کر سکتے ہیں اور دائمی بیماریوں کے پیدا ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
مستقبل کی تحقیق کے لیے، ہم یہ جاننے کے لیے تجزیے کو وسعت دیں گے کہ دوسرے عوامل کس طرح تمام تر آبادیوں میں دائمی بیماریوں کی شرحوں کے فرق میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
مستقبل کی تحقیق کے مراحل میں، ہم دیکھیں گے:
ہم آبادی کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتے ہیں تاکہ دائمی بیماری میں مبتلا ہر فرد کو اس نگہداشت تک رسائی حاصل ہو جس کی انہیں ضرورت ہے، انہیں جب اور جہاں ضرورت ہو۔
بعد میں کیے جانے والے تجزیے کے لیے، دیگر تحقیقی موضوعات پر غور کیا جا رہا ہے، مثال کے طور پر یہ دریافت کرنا کہ کس طرح آمدنی، دیہی اور دیگر عوامل دائمی کیفیت کے پھیلاؤ اور متنوع آبادی کے گروہوں کی نگہداشت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
یہ تحقیق کس چیز کے بارے میں ہے؟
یہ تحقیق اس بات کی بہتر تفہیم کے بارے میں ہے کہ دائمی صحت کی کیفیتوں سے سب سے زیادہ کون سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ دمہ، ذیابیطس، اور موڈ اور اضطراب کی عوارض، .B.C میں آبادی کے مختلف گروہوں کے لوگوں کو کتنی کتنی بار متاثر کر رہے ہیں۔
یہ رپورٹ 2024 کے اعدادوشمار کے اجراء کا ایک حصہ ہے جیسا کہ اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) کے سیکشن 19 میں بیان کیا گیا ہے، اور سودیشی لوگوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون سے (ایکٹ کا سیکشن 20)۔
یہ کیوں اہم ہے؟
صوبے میں آبادی کے گروپوں کے درمیان دائمی-کیفیت کی شرحوں میں فرق موجود ہو سکتا ہے۔ صحت کی نگہداشت کے ہمارے نظام کو بہتر بنانے کے لیے، ہمیں ان نمونوں کو سمجھنا ہوگا، خلا کی نشاندہی کرنا ہوگی، اور اس کی وجوہات کا سدباب کرنا ہوگا کہ ایسا کیوں ہے۔
اس معلومات کے ساتھ، ہم اس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ ثقافتی طور پر محفوظ نگہداشت کیسے فراہم کی جائے۔ یہ .B.C میں لوگوں کے لیے صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے ہمارے مقصد کی اعانت کرے گا۔
ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟
وزارت صحت نے درج ذیل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے تجزیہ کیا:
- BC آبادیاتی سروے
- وزارت صحت کے ذریعہ جمع کی گئی آبادیاتی معلومات اور دائمی بیماری کی رجسٹری
- اسٹیٹسٹکس کینیڈا سے مردم شماری کا ڈیٹا
یہ تحقیق .B.C کے ڈیٹا انوویشن پروگرام (Data Innovation Program) کے ذریعے کی گئی ہے۔
نتائج کا جائزہ لیں
یہ نتائج BC آبادیاتی سروے کے 196,800 جوابات کے نمونے پر مبنی ہیں، جن کو BC کی کل آبادی کی برابری کا حساب دیا گیا ہے، تا کہ نمونہ زیادہ نمائندہ ہو۔ یہ نتائج عوامی طور پر جاری کردہ دیگر اعدادوشمار سے مختلف ہیں جو ان انتظامی ڈیٹاسیٹس (datasets) پر مبنی ہوتے ہیں جو .B.C میں رہنے والے تمام لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ذیابیطس کے لیے، ہم نے دیکھا کہ آیا کسی شخص میں کبھی بھی اس کیفیت کی تشخیص ہوئی ہے۔ دمہ، اور موڈ اور اضطراب کی عوارض کے لیے ہم نے اس بنیاد پر شرحوں کا حساب لگایا کہ آیا کسی شخص نے اپریل 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان اس کیفیت کی نگہداشت حاصل کی تھی۔
آبادی کے کسی گروپ کے لیے دائمی بیماری کی زیادہ شرح عام طور پر بیماری اور متعلقہ صحت کی نگہداشت کی ضروریات کے زیادہ بوجھ کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم، یہ اس بات کی بھی عکاسی کر سکتا ہے کہ آبادی کے کچھ گروہوں میں نگہداشت حاصل کرنے اور ان کی تشخیصی کیفیت ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، دائمی بیماری کی کم شرح آبادی کے گروپ میں بیماری کے کم بوجھ کی وجہ سے ہو سکتی ہے لیکن صحت کی نگہداشت تک رسائی میں رکاوٹوں کی عکاسی بھی کر سکتی ہے۔
اس مرحلے کے ایک تجزیے میں، آبادی کے گروہوں کے درمیان دائمی بیماری کی شرح میں فرق بیان کیا گیا ہے لیکن اس فرق کی وجہ بنے والوں پر بات نہیں کی گئی ہے۔
ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟
وزارت صحت نے درج ذیل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے تجزیہ کیا:
- BC آبادیاتی سروے
- وزارت صحت کے ذریعہ جمع کی گئی آبادیاتی معلومات اور دائمی بیماری کی رجسٹری
- اسٹیٹسٹکس کینیڈا سے مردم شماری کا ڈیٹا
یہ تحقیق .B.C کے ڈیٹا انوویشن پروگرام (Data Innovation Program) کے ذریعے کی گئی ہے۔ یہ پروگرام محققین کو حساس ڈیٹا کے ساتھ محفوظ طریقے سے کام کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
اس منصوبے پر کون کام کر رہا ہے؟
اس تحقیق کا پہلا مرحلہ وزارت صحت نے کیا تھا۔ اگلے مراحل میں، ہم دوسروں کے ساتھ تعاون کریں گے, جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں لیکن ان تک محدود نہیں ہیں:
- فرسٹ نیشنز ہیلتھ اتھارٹی (First Nations Health Authority)
- میٹی نیشن برٹش کولمبیا (Métis Nation British Columbia)
- پراونشل ہیلتھ سروسز اتھارٹی
- صحت کے علاقائی ادارے
BC Stats نے اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) اور سودیشی (Indigenous) حکومتی اداروں کے ساتھ مشاورت کی میزبانی کرکے، اور اشاعتوں میں سہولت فراہم کرکے، BC کے ڈیٹا انوویشن پروگرام (BC’s Data Innovation Program) کے ذریعے اس پروجیکٹ کی اعانت کی۔
مزید جاننا چاہتے ہیں؟
30 مئی 2024 کو، ہم نے اس تحقیقی منصوبے کے بارے میں ایک تکنیکی رپورٹ جاری کی۔ اس پراجیکٹ کے لیے ہمارے نقطہ نظر اور طریقہ کار کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس رپورٹ کوپڑھیں۔
یہ تکنیکی رپورٹ، ثقافتی طور پر مخصوص اور صنفی حساس طریقوں سے صحت اور تندرستی کی اعانت کے لیے .B.C میں دستیاب خدمات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے، اور ان کیفیات کی معلومات، تشخیص، اور انتظام میں معاونت کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتی ہے۔