ہم BC آبادیاتی سروے کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں
30 مئی 2024
ہمیں معلوم ہے کہ سرکاری خدمات میں نظامی نسل پرستی پائی جاتی ہے لیکن اسے ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا چیز بلکل کام کرتی ہے، کیا نہیں، اور کون متاثر ہوتا ہے۔
BC آبادیاتی سروے کے ذریعے جمع کی گئی معلومات اس بات کی واضح تصویر بنانے میں مدد کر رہی ہے کہ لوگوں کو کہاں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ اس معلومات کے ساتھ، ہم اپنی عوامی خدمات کو مضبوط بنا سکتے ہیں تاکہ وہ .B.C میں ہر ایک کے لیے کام کریں۔
خدمات کی بہتری پر کہاں توجہ مرکوز کی جائے
اگرچہ حکومت پروگراموں کی فراہمی کے لیے کچھ ذاتی معلومات جمع کرتی ہے، لیکن ہم شناخت سے متعلق سوالات نہیں پوچھتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم بالکل نہیں جانتے کہ رکاوٹوں کا سامنا کون کر رہا ہے اور وہ کہاں واقع ہو رہی ہیں۔
BC آبادیاتی سروے اس بات کو بہتر سمجھنے کے لیے پہلا قدم تھا کہ ہمیں خدمات کو کہاں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اب ہم نے جو کچھ سروے میں سیکھا ہے، اسے ہمارے پاس موجود دیگر معلومات کے ساتھ ملا دیا ہے۔ ہم اس موجودہ سروس کی سطح کی معلومات کے ساتھ تقریباً 97% جوابات کو محفوظ طریقے سے میچ کرنے میں کامیاب رہے۔
اس سے ہمیں اپنی خدمات میں خامیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔
ہم نے 200,000 سے زیادہ لوگوں کی رائے سنی!
یہ سروے .B.C میں جون سے اکتوبر 2023 تک سب کے لیے کھلا تھا۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لیے ہم نے ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے سروے کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا۔ ہم نے صوبہ بھر میں بے ترتیب گھرانوں کو 1.3 ملین دعوت نامے بھی بھیجے۔
204,000 سے زیادہ لوگوں نے BC آبادیاتی سروے مکمل کیا۔ پورے .B.C سے جوابات موصول ہوئے۔
نتائج کا جائزہ لیں
ہماری تحقیق کو ہدف بنانے میں مدد کرنا
سروے سے جو کچھ ہم سیکھتے ہیں، اس سے ہمیں اپنی خدمات میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی اور انہیں B.C میں ہر ایک کے لیے مُستحکم کیا جائے گا۔
ہمارے نظام میں موجود خلاء کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ہم نے پہلے ہی سروے کے جوابات کو ہمارے پاس موجود دوسرے پروگرام کی معلومات کے ساتھ جوڑ دیا ہے، جیسے کہ صحت اور تعلیم کے ریکارڈ۔ یہ ہماری انسداد نسل پرستی کی تحقیق کی ترجیحات پر کام کی اعانت کر رہا ہے۔
ہم نے تحقیق کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ ہم نے دلچسپی کے تین شعبوں پر توجہ مرکوز کی جن کی نشاندہی ہماری تحقیقی ترجیحات میں کی گئی تھی:
- تعلیم
- صحت
- BC پبلک سروس میں نسلی تنوع
آنے والے سال کے دوران، ہم اپنے نتائج کی بنیاد پر مزید کام کریں گے اور اضافی ترجیحات کے بارے میں تحقیق شروع کریں گے۔
آپ کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھنا
اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) کے تحت ہم جو بھی معلومات جمع اور استعمال کرتے ہیں اسے محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جانا چاہیے۔ اس کا استعمال صرف نظامی نسل پرستی کی نشاندہی اور اس کے سدباب کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ فریڈم آف انفارمیشن اینڈ پروٹیکشن آف پرائیویسی ایکٹ (Freedom of Information and Protection of Privacy Act) کے تحت تمام رازداری اور حفاظتی تحفظات بھی ان معلومات پر لاگو ہوتے ہیں۔
BC آبادیاتی سروے کے جوابات کو غیر شناخت شدہ بنایا جاتا ہے اور ہمارے محفوظ تجزیاتی ماحول، ڈیٹا انوویشن پروگرام (Data Innovation Program) میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام، اس معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پرائیویسی اور سیکیورٹی فائیو سیفس ماڈل (security Five Safes model) کا استعمال کرتا ہے۔
کمیونٹی کی شمولیت لازمی ہے
ہم اس وقت تک بامعنی تبدیلی نہیں لا سکتے جب تک کہ ہم .B.C میں ہر ایک کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام نہ کریں۔
سروے کے لیے ہمارے نقطہ نظر کی تشکیل اس بات سے ہوئی جو ہم نے اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) پر مشغولیت کے دوران سنی۔ ہم نے سودیشی (Indigenous) شراکت داروں اور اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) کے ساتھ بھی مل کر کام کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہم صحیح طریقے سے سوالات پوچھ رہے ہیں۔
سروے کو فروغ دینے کے لیے، ہم نے صوبے بھر میں 10 سے زائد تقریبات منعقد کیں۔ اس میں پرنس جارج، نیلسن، کیلونا اور نانائیمو میں کمیونٹی کی تقریبات شامل تھیں۔ ہم نے کمیونٹی تنظیموں اور عوامی لائبریریوں کے ساتھ پوسٹرز اور دیگر پرنٹ مواد کا بھی اشتراک کیا۔
ہم نے BC میں 80 کمیونٹی تنظیموں کو گرانٹ فراہم کیں۔ تنظیموں نے ان گرانٹس کا استعمال ان کمیونٹیز میں سروے کو فروغ دینے کے لیے کیا جن کی وہ سرگرمیوں کے ذریعے مدد کرتی ہیں، جن میں شامل ہیں:
- متعدد زبانوں میں سوشل میڈیا پوسٹس
- سروے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے کمیونٹی کی تقریبات
- سروے مکمل کرنے میں کمیونٹی ممبران کی مدد کے لیے براہ راست تعاون
مزید جاننا چاہتے ہیں؟
30 مئی 2024 کو، ہم نے .B.C آبادیاتی سروے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کے بارے میں مزید معلومات کے ساتھ ایک رپورٹ جاری کی۔
اس میں شامل ہے:
- ہم نے سوالات کو کیسے ڈیزائن کیا۔
- مختلف آبادیاتی گروپوں اور کمیونٹیز تک پہنچنے کے لیے ہمارا نقطہ نظر
- جوابات 2021 کی مردم شماری کے ساتھ کیسے مطابقت رکھتے ہیں۔