ہم سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ کس طرح کام کر رہے ہیں
ہم پروگراموں اور خدمات میں نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے فرسٹ نیشنز (First Nations)، میٹی (Métis) اور انیوئٹ (Inuit) لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ ہمیں نظامی نسل پرستی کے سدباب اور نسلی مساوات کے فروغ میں مدد کے لیے ذاتی معلومات اکٹھا کرنے کے قابل بناتا ہے۔
سودیشی (انڈیجنس) ڈیٹا کی خودمختاری کو تسلیم کرنا انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے تحت سودیشی (انڈیجنس) حکومتی اداروں کے ساتھ جاری مشاورت کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ہم اس قانون کے تحت تیار کردہ تمام ڈیٹا اقدامات پر سودیشی (انڈیجنس) حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے، بشمول:
- ڈیٹا کی ہدایات اور معیارات، یہ رہنمائی کرنے کے لیے کہ کس طرح اور کون سا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔
- تحقیق کی ترجیحات ہماری کوششوں کو ان مسائل پر مرکوز کریں گی جو فرسٹ نیشنز (First Nations)، میٹی (Métis) اور انیوئٹ (Inuit) لوگوں اور دیگر نسلی کمیونٹیز کے لیے سب سے اہم ہیں۔
- شماریات یا دیگر معلومات کا اجراء تاکہ کمیونٹیز کو کسی بھی ایسی معلومات کے بارے میں معلوم ہو جو ہم شائع کرتے ہیں
یہ ایکٹ سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے حقوق کے قانون کے اعلامیہ کے تحت مفاہمت کی جانب ہمارے جاری کام کو سہارا دیتا ہے۔
تحقیق کی ترجیحات
1 جون 2023 کو، ہم نے تحقیق کی ترجیحات جاری کیں۔ یہ ترجیحات اگلے دو سالوں میں ہماری انسداد نسل پرستی اور مساوات کی تحقیق کی رہنمائی میں مدد کریں گی۔
تمام بی سی فرسٹ نیشنز (B.C. First Nations) اور میٹی نیشن بی سی (Métis Nation BC) کو تحقیق کی ترجیحات کا تعین کرنے میں مدد کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
رشتے استوار کرنا
ہم فرسٹ نیشنز (First Nations)، میٹی (Métis) اور انیوئٹ (Inuit) کمیونٹیز کے ساتھ دیرپا مفاہمت کے لیے پرعزم ہیں۔
اس کام کو سپورٹ کرنے کے لیے، ہم سودیشی (انڈیجنس) حکومتوں کے ساتھ قانون یا ڈیٹا سے متعلق دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں کھلی اور شفاف گفتگو کے لیے اسپیس (Space) کے طور پر ماہانہ ڈیٹا حلقے رکھتے ہیں کیونکہ اس کا تعلق سودیشی کمیونٹیز سے ہے۔ .B.C میں تمام فرسٹ نیشنز (First Nations) کے ساتھ ساتھ میٹی نیشن بی سی (Métis Nation BC) کو ان میٹنگوں میں شامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے۔
مزید جاننے کے لیے جستجو کر رہے ہیں؟
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھنا جاری رکھیں کہ ہم نے فرسٹ نیشنز (First Nations) اور میٹی (Métis) لوگوں کے ساتھ انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ بنانے کے لیے کیسے کام کیا۔