تحقیق کیسے کی جائے گی؟
انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے تحت، ہمارا مقصد اعتماد، شفافیت اور احتساب کی بڑھوتری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور نسلی برادریوں کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام اور کم کرنا ضروری ہے۔
ہم نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی اور سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ پانچ اقدامات کا عہد تیار کرنے کے لیے اشتراک کیا۔ یہ وعدے ایکٹ کے تحت کئے گئے ہر تحقیقی منصوبے پر لاگو ہوں گے۔
سودیشی (انڈیجنس) ڈیٹا کی خودمختاری
سودیشی (انڈیجنس) ڈیٹا کی خودمختاری اور خود ارادیت کے لیے امتیازات-کی-بنیاد پر مبنی نقطہ نظر سے رہنمائی۔
ڈیٹا جسٹس (Data justice)
ڈیٹا جسٹس، ڈیٹا نے کمیونٹیز کو جو نقصان پہنچایا ہے، کے ساتھ ساتھ عدل اور سماجی انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیٹا کی طاقت، دونوں کو تسلیم کرتا ہے۔
متقاطعیت
ایک فرد کو امتیازی سلوک اور/یا پسماندگی کی ایک سے زیادہ شکلوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
مخالف-نسل پرستی اور صنفی-بنیاد کے تناظر کو برقرار رکھتے ہوئے، تحقیق کے لیے اس فرد کی پوری شناخت پر غور کرنا چاہیے۔
شفافیت
اعتماد پیدا کرنے کے لیے، ہمیں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے مقصد اور فائدے کے بارے میں شفاف ہونا ضروری ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کمیونٹیز کے ساتھ، یہ سمجھنے کے لیے کام کرنا کہ ڈیٹا، طریقیات اور نتائج کا اشتراک کیسے اور کب کیا جائے۔
مسلسل شمولیت
ہم کمیونٹیز اور شراکت داروں کے ساتھ تعلقات استوار اور مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔
یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور دوسرے نسلی افراد کی ضروریات، تجربہ اور معلومات، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تحقیق کرنے میں رہنمائی کریں گے۔
کیا آپ کو معلوم تھا؟
ہم نے 1 جون، 2023 کو تحقیق میں نژاد اور نسلی قطعی متغیرات کے استعمال سے متعلق ایک پیش رفت رپورٹ اور گائیڈ بھی جاری کی۔ مزید جاننے اور دستاویزات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پڑھنا جاری رکھیں۔