BC پبلک سروس میں نسلی تنوع

اس وقت، BC پبلک سروس کے اندر سودیشی (انڈجنس) اور نسلی برادریوں کی ملازمین کے طور پر کم نمائندگی ہے۔
انتظامیہ کے کرداروں کے لیے یہ خلا اور بھی بڑا ہے۔

ہم نے کیا سیکھا اور اگلے اقدامات کیا ہیں؟

ایک ایسی پبلک سروس جو .B.C میں لوگوں کی نمائندہ ہو، وہ ایسی خدمات فراہم کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے جو سب کے لیے کام کرتی ہیں۔

تحقیق کا پہلا مرحلہ اس پر مرکوز تھا:

  • BC پبلک سروس بھر میں نسلی نمائندگی، بشمول یہ کہ سودیشی (انڈجنس) اور نسلی ملازمین کن عہدوں پر ہیں
  • ان زیر تربیت ملازمین (انٹرنز) کے لیے ذریعہ معاش (کیریئر) جنہوں نے انڈیجینس یوتھ انٹرنشپ پروگرام (IYIP) میں حصہ لیا

یہ تحقیق کس چیز کے بارے میں ہے؟

یہ تحقیق عوامی خدمات میں نسلی تنوع کی موجودہ سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

ہم حکومت کے اندر امتیازی سلوک اور نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے پرعزم ہیں۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ BC پبلک سروس کو، اس آبادی کا زیادہ عکاس بنایا جائے جس کو وہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

یہ کیوں اہم ہے؟

ہماری حکومت ایک نوآبادیاتی ادارہ ہے۔ اس کی تشکیل نسل پرستی اور امتیازی عقائد، پالیسیوں، رویوں اور طرز عمل سے ہوئی تھی۔ اس بنیاد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آج ہونے والی نسل پرستی اور امتیازی سلوک کا باعث بن رہی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ نظامی نسل پرستی کی وجہ سے سودیشی (انڈجنس) اور نسلی لوگوں کی نسلوں کا خارج ہونا جاری ہے۔

ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟

Explore the ​​results

ہم نے کون سا ڈیٹا استعمال کیا؟

یہ مطالعہ تقریباً 30,600 لوگوں کی معلومات کا ہے جو جنوری 2022 تک .B.C حکومت میں ملازم تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ، 406 سودیشی (انڈجنس) انٹرنز (interns) جنہوں نے 2007 میں سودیشی (انڈجنس) یوتھ انٹرنشپ پروگرام (Indigenous Youth Internship Program) شروع ہونے کے بعد سے اس میں حصہ لیا۔

اس تحقیق کے لیے ہم نے استعمال کیا:

  • ملازمین کے سروے سے رضاکارانہ طور پر ظاہر کردہ آبادیاتی اعداد و شمار (Work Environment Survey اور New Job Survey)
  • ملازمین کی معلومات جیسے ادارہ اور ملازمت کا کردار

اس منصوبے پر کون کام کر رہا ہے؟

اس تحقیق پر BC Stats اور BC Public Service Agency مل کر کام کر رہے ہیں۔

آگے کے مراحل میں، ہم نسلی مساوات پر توجہ مرکوز کریں گے اور ملازمین کے تجربات کو دیکھنا شروع کریں گے۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟