برٹش کولمبیا کے بورڈز میں نمائندگی کو بہتر بنانا

تاریخی طور پر، مقامی اور مختلف النسل لوگوں اور مساوات کے مستحق دیگر گروہوں کو برٹش کولمبیا میں شہری معاملات میں نمائندگی میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میں ایسی امتیازی پالیسیاں شامل ہیں جن کی وجہ سے ان کی ووٹ ڈالنے یا منتخب عہدیدار کے طور پر خدمات انجام دینے کی صلاحیت کو محدود کردیا ہے۔

تاہم، برٹش کولمبیا کی ایجنسیوں، بورڈز اور کمیشنوں میں کچھ گروہوں کی اب بھی کم نمائندگی جاری ہے۔ ان میں لوگ یہ شامل ہیں:

2024 میں CABRO کی تقرریوں میں مقامی شناخت کے لوگ
2024 میں CABRO تقرریوں کی نسلی شناخت

نسل

دو تہائی سفید فام ہیں اور صرف ایک تہائی سے کم مختلف النسل ہیں۔

سروے میں نسل یا ذات کے پس منظر کے بارے میں 12 آپشنز فراہم کیے گئے، اس کے ساتھ ہی “نہیں جانتے ” اور “جواب دینا پسند نہیں کرتے ” کے آپشنز بھی شامل کئے گئے۔

اگرچہ زیادہ تر مختلف النسل گروہوں کی نمائندگی برٹش کولمبیا میں ان کی آبادی کے تناسب سے گئی تھی، چینی اور فلپائنی کے طور پر شناخت کرنے والوں کو نمائندگی کی شرح کم تھی۔

مردم شماری کی سطح پر نمائندگی تک پہنچنے کیلئے، چینی تقرریوں کا حصہ دوگنا اور فلپائنی تقرریوں کا حصہ پانچ گنا بڑھنا ہوگا۔

سروے کے نمونے میں مختلف النسل تعیناتیاں اس نسبت سے تھیں:

  • عمر ممکنہ طور پر 35 سے 54 سال تھی۔
  • ممکنہ طور پر کام کے دوران دو زبانوں کے استعمال میں زیادہ آرام دہ تھے۔
  • ممکنہ طور پر 18 سال سے کم عمر کے بچوں اور بڑوں کی دیکھ بھال کرنے والے۔
  • ممکنہ طور پر لوئر مین لینڈ‌ / جنوب مغربی علاقے کے رہنے والے تھے۔

CABRO کے عہدوں کو تخلیق کرنے اور ان پر تعیناتیاں کرنے اور اس کے ساتھ ہی موجودہ نسلی تقرریوں کی حمایت کرتے وقت مندرجہ ذیل نکات کو مد نظر رکھنا چاہئے۔

عمر

2024 میں تقرریوں کیلئے:

  • 62% کی عمریں 55 سال سے زیادہ ہیں۔ جبکہ آبادی میں ان کا تناسب %41.8 ہے۔
  • 33% کی عمریں 35 سے 54 سال ہیں – یہ آبادی کے مطابق ہے۔
  • 3.5% کی عمر 18 سے 34 سال ہے -جبکہ آبادی میں ان کا تناسب 26.4% ہے۔

سروے کے نمونے میں دوسرے تمام کے مقابلے میں، 55 سال سے زیادہ عمر کی تعیناتیاں:

  • اپنی شناخت فرسٹ نیشنز یا مختلف النسل کےطور پر کرنے کا امکان کم ہے۔
  • اپنی شناخت LGBTQ+ کےطور پر کرنے کا امکان کم ہے۔
  • اپنی شناخت معذور کے طور پر کرنے کا امکان کم ہے۔
  • 18 سال سے کم عمر کے بچے کی دیکھ بھال کرنے والے ہونے کا امکان کم ہے۔
  • وینکوور کے جزیرے/ساحلی علاقے میں رہنے کا زیادہ امکان ہے۔
2021 میں برٹش کولمبیا کی آبادی کے مقابلے میں بلحاظ عمر 2024 کی تقرریاں۔
2021 میں برٹش کولمبیا کی آبادی کے مقابلے میں بلحاظ جنس 2024 کی تقرریاں۔

جنس

42.6% مردوں کے طور پر اور %55.4 خواتین کے طور پر شناخت کرتے ہیں۔

سروے کے نمونے میں دوسرے تمام کے مقابلے میں، خواتین کے طور پر شناخت کرنے والوں کی تعیناتیاں:

  • فرسٹ نیشنز کے طور پر شناخت ہونے کا زیادہ امکان ہے۔
  • 35-54 اور +55 عمر کے گروپوں کے درمیان زیادہ یکساں طور پر تقسیم
  • ممکنہ طور پر 18 سال سے کم عمر کے بچے کی دیکھ بھال کرنے والے۔
  • غیر بائنری کے طور پر شناخت شدہ لوگوں کی ایک چھوٹی سی تعداد۔ ان کی شناخت کے تحفظ کے لیے یہ نمبر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

آئندہ کے اقدامات

یہ واضح ہے کہ کچھ گروہوں کو برٹش کولمبیاکی ایجنسیوں، بورڈز یا کمیشنوں میں تقرری میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ نتائج ایک بنیاد فراہم کرتے ہیں جسے ہم مستقبل کے موازنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں تاکہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ وقت کے ساتھ نمائندگی کس طرح تبدیل ہو رہی ہے۔ ان معلومات کی مدد سے CABRO رکاوٹوں کو دور کرنے اور نمائندگی کو بہتر بنانے کے بھی قابل ہوگا۔

CABRO ہر دو سال بعد ایک سروے کرتا رہے گا۔نتائج ہماری ایجنسیوں، بورڈز اور کمیشنوں میں برٹش کولمبیا کے تنوع کو ظاہر کرنے کے اپنے ہدف کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیتے رہنے میں ہماری مدد کریں گے۔ ہم رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقے کا تعین کرنے کیلئے کم نمائندگی رکھنے والی کمیونٹیز کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے۔

ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ اعدادوشمار پوری تصویر نہیں دکھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مساوات کے مستحق گروپوں کے تقررکنندگان بورڈز میں کس طرح پھیلے ہوئے ہیں، اور وہ کن عہدوں پر فائز ہیں اور کیا وہ اپنے کردار میں اپنے آپ کو معاون اور بااختیار محسوس کرتے ہیں۔

مستقبل کے سروے کیلئے، CABRO تقرر شدہ لوگوں کے تجربات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرے گا اور علاقائی اور بورڈ کی سطح پر مزید تفصیلی تجزیہ کرے گا۔. اس سے ہمیں یہ شناخت کرنے میں مدد ملے گی کہ ہم ان کرداروں کیلئے درخواست دینے والوں اور کام کرنے والوں کی مدد کیلئے کہاں مزید کام کر سکتے ہیں۔