
بی سی ریجنل انفارمیشن گورننس سینٹر کے قیام کی حمایت
معیاری ڈیٹا کی ملکیت، رسائی اور کنٹرول مؤثر حکمرانی، منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور یہ خود ارادیت اور قوم کی تعمیر نو کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ابھرتا ہوا BC ریجنل انفارمیشن گورننس سینٹر (BC RIGC)، جو فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل کا ایک منصوبہ ہے، ان مفادات کو فروغ دے رہا ہے تاکہ بی سی میں قومی فرسٹ نیشنز ڈیٹا گورننس اسٹریٹجی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
BC RIGC فرسٹ نیشنز کو معیاری ڈیٹاجمع کرنے اور اس تک رسائی اور، نئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سافٹ ویئر ٹولز کا فائدہ اٹھانے، اور قومی اہداف، منصوبوں اور ترجیحات کی حمایت میں ڈیٹا کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مہارت اور ثبوت پر مبنی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے مقامی ڈیٹا کی خودمختاری کو آگے بڑھائے گا۔
شہریوں کی خدمات کی وزارت ڈیکلریشن ایکٹ ایکشن پلان کے ایکشن 3.14 کے حصے کے طور پر اس کام کی حمایت کر رہی ہے۔یہ کام نسل پرستی کے خلاف تحقیق کی ترجیح کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے جو مقامی ڈیٹا خودمختاری کو فروغ دینے پر مرکوز ہے اور حکومت کی مفاہمت کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔
انڈیجینس آئیڈینٹی ڈیٹا اسٹینڈرڈ حکومت کے امتیازات پر مبنی شناختی معلومات جمع کرنے، استعمال کرنے اور شیئر کرنے کے کام میں مزید معاونت کرے گا۔ یہ معیار سینٹر کو سپورٹ کرتا ہے، نیز اینٹی ریسزم ڈیٹا ایکٹ کے تحت کام کرتا ہے۔
اب تک کی پیش رفت
فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل BC RIGC کے کام کے پہلے مرحلے کی قیادت کر رہی ہے۔ اس میں قوم کی قیادت میں ڈیٹا ڈیمونسٹریشن پروجیکٹس کا انتخاب شامل ہے تاکہ BC RIGC کے کام کرنے کے طریقے کو سمجھا جا سکے اور نئے عمومی ٹولز اور اثاثے تیار کیے جا سکیں جنہیں دیگر اقوام اپنے حالات کے مطابق ڈھال سکیں۔ یہ منصوبے مختلف شعبوں پر محیط ہیں جیسے:
- سوالنامہ اور سروے کی مثالیں اور ٹولز
- ڈیٹا شیئرنگ اور معلومات کے اشتراک کے معاہدے
- اعدادوشمار سے متعلق پالیسیاں
- ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے کے وسائل
- ڈیٹا گورننس کے اصول
BC RIGC نے شواہد پر مبنی ڈیٹا کی صلاحیت کی ضرورت کا اندازہ لگانے والا ٹول بھی تیار کیا ہے۔جو فرسٹ نیشنز اور فرسٹ نیشنز تنظیموں کو ان کی موجودہ ڈیٹا صلاحیت کی پختگی کی بنیاد رکھنے، ایک مخصوص ایکشن پلان تیار کرنے اور اس ایکشن پلان کو آگے بڑھانے کیلئے ٹولز اور ٹیمپلیٹس کے ساتھ ملانے میں مدد دیتا ہے۔
اگلے اقدامات
بی سی حکومت فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل کے ساتھ کئی منصوبوں پر شراکت داری کر رہی ہے تاکہ بی سی آر آئی جی سی کے تحت کام کی حمایت کی جا سکے۔ اس میں بی سی وائٹل اسٹیٹسٹکس ایجنسی اور فرسٹ نیشنز کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کو بہتر بنانے کا کام بھی شامل ہے۔
بی سی اسٹیٹس بی سی آر آئی جی سی کی مقامی آبادی کی پیش گوئیوں اور مقامی معیشتوں میں فرسٹ نیشنز کی معاشی خدمات سے متعلق تحقیقی منصوبوں میں بھی مدد کر رہا ہے۔
آنے والے سالوں میں، وزارت شہری خدمات حکومت میں بی سی آر آئی جی سی کے بارے میں آگاہی بڑھائے گی اور وزارتوں کی شراکت داری کے مواقع کو مزید فروغ دینے کیلئے معاونت کرے گی۔ بی سی میں مقامی ڈیٹا خودمختاری کو فروغ دینے کے علاوہ، یہ کام حکومت کے ڈیٹا اور تحقیق کو بھی مضبوط کرے گا:
- فرسٹ نیشنز ڈیٹا کے استعمال یا درخواست کے حوالے سے واضح توقعات پیدا کرنا
- ڈیٹا کے معیار اور ثقافتی طور پر محفوظ ڈیٹا کے طریقوں کو بہتر بنانا
- زیادہ منصفانہ پروگرام ڈیزائن اور فیصلہ سازی کی حمایت
