انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ
2 مئی 2022 کو، ہم نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ متعارف کرایا
یہ ایکٹ 2 جون 2022 کو قانون بن گیا تھا۔
یہ ہمیں نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے معلومات کو محفوظ طریقے سے جمع کرنے اور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سے ہمیں اپنے پروگراموں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے اور B.C میں ہر ایک کے لیے مستحکم عوامی خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
بہتر کرنے کا ایک موقع
قانون سازی کو، سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور نسلی برادریوں کی مشغولیت کے ساتھ ساتھ .B.C انسانی حقوق کمشنر، فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل، BC ایسوسی ایشن آف ایبورجینل فرینڈشپ سینٹرز اور میٹی نیشن (Métis Nation) جیسے شراکت داروں کے ذریعے، .B.C میں 13,000 سے زیادہ لوگوں کے خیالات سے آگاہی حاصل ہوئی تھی۔
سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے حقوق کے ایکٹ کے اعلامیہ کے مطابق، یہ قانون سازی کے اولین حصوں میں سے ایک ہے جو سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ مشترکہ طور پر مل کر تیار کیا جائے گا۔
اس قانون کو نافذ کرتے ہم سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور نسلی برادریوں کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے۔
ایکٹ چار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے:
سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے ساتھ اس طرح سے تعاون جاری رکھنا جو .B.C میں فرسٹ نیشنز اور Métis کمیونٹیز کی منفرد شناخت کو تسلیم کرتا ہو۔
قانون کے نفاذ میں نسلی برادریوں کے ساتھ کام کرنا۔ اس میں اعداد و شمار جمع اور استعمال کرنے کے طریقے پر ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لیے صوبائی انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی بنانا شامل ہے
سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور نسلی کمیونٹیز کو پہنچنے والے نقصانات کو روکنے اور کم کرتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ کرنا
حکومت سے سالانہ بنیادوں پر اعداد و شمار جاری کرنے اور وقتاً فوقتاً ایکٹ کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرنا
آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا
جون 2023 میں، ہم نے BC آبادیاتی سروے کا آغاز کیا۔ سروے کے جوابات، انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے تحت نظامی نسل پرستی کی شناخت اور اس کے سدباب کی ہماری کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
قانون کے تحت، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم جو بھی معلومات جمع کرتے ہیں اسے محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جائے۔ فریڈم آف انفارمیشن اینڈ پروٹیکشن آف پرائیویسی ایکٹ (Freedom of Information and Protection of Privacy Act) کے تحت تمام رازداری اور حفاظتی تحفظات، اس قانون کے تحت جمع یا استعمال کی گئی معلومات پر لاگو ہوں گے۔
اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے نظامی نسل پرستی کی شناخت شروع کرنے کے لیے، ہم اس معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے برٹش کولمبیا کے ڈیٹا انوویشن پروگرام (Data Innovation Program) اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رازداری اور سیکیورٹی فائیو سیف (Security Five Safe) ماڈل کا استعمال کریں گے۔
فائیو سیف ماڈل (Five Safes model) ڈیٹا تک نامناسب طریقے رسائی یا استعمال ہونے کے خطرے کو درج ذیل طریقہ سے کم کرتا ہے:
- ڈیٹا سے ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کو ہٹانا
- ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے مربوط کرنے کے لیے محفوظ ٹیکنالوجی کا استعمال
- صرف ایسے منصوبوں کی اجازت دینا جن کا واضح عوامی فائدہ ہو اور افراد یا کمیونٹیز کو کوئی نقصان نہ ہو
- صرف مجاز افراد کو رسائی فراہم کرنا
- نتائج اور رپورٹس میں رازداری کے اضافی تحفظ کو یقینی بنانا تاکہ انفرادی لوگوں کی شناخت نہ ہو سکے۔
انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی سے ملیں
23 ستمبر 2022 کو، ہم نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کے چیئرپرسن سمیت 11 ممبران کا اعلان کیا۔