انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی
کمیٹی کے بارے میں
کمیٹی ممبران .B.C کی وسیع اور متنوع نسلی برادریوں اور جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ کمیٹی صوبے کے ساتھ سرکاری شعبے میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی کرنے اور اسے ختم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں تعاون کرے گی، بشمول:
- ڈیٹا کی ہدایات، یہ رہنمائی کرنے کے لیے کہ حکومت کس طرح معلومات جمع کرتی ہے، استعمال کرتی ہے اور اس کا اشتراک کرتی ہے۔
- ڈیٹا کے معیار، اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ کس قسم کی ذاتی معلومات جمع، استعمال اور شیئر کی جاتی ہے۔
- تحقیق کی ترجیحات، یہ سمجھنے کے لیے کہ صوبے کو نظامی نسل پرستی کی شناخت اور اس کے سدباب کے لیے اپنی کوششوں کو پہلے کہاں مرکوز کرنا چاہیے
- کمیونٹی کو پہنچنے والے نقصانات کو روکنے کے لیے جاری کرنے سے قبل سالانہ اعدادوشمار کا جائزہ لینا
کمیٹی کے اہداف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہیں کہ:
انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے نفاذ کو نسلی لوگوں کے ذاتی تجربوں اور مہارت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
ان کا کام حکومتی پروگراموں، پالیسیوں اور خدمات میں نسل پرستی کی نشاندہی کرنے اور اسے ختم کرنے اور نسلی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے قانون سازی کے وسیع تر ہدف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
نسلی برادریوں کے ساتھ مسلسل رابطہ اور اشتراک
اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) کو جانیں
کمیٹی کے ارکان اپنے کردار میں وسیع نوعیت کے تجربات اور علم لاتے ہیں۔ اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔ 30 مئی 2024 کو، کمیٹی نے اپنے کام کے بارے میں خود اپنی رپورٹ جاری کی اور یہ کہ وہ کس طرح اینٹی-ریسزم ڈیٹا ایکٹ (Anti-Racism Data Act) کی حمایت کرتی ہے۔
1 جون 2023 کو، حکومت نے انسداد نسل پرستی تحقیق کی ترجیحات جاری کیں۔ بشمول انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کی شناخت کردہ سات ترجیجات۔ یہ ترجیحات حکومت کو ان شعبوں پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد کریں گی جو سودیشی (انڈیجنس) لوگوں اور دیگر نسلی برادریوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر جون فرانسس (Dr. June Francis)، انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کے چیئر پرسن:
سل پرستی کے خلاف یہ تاریخ ساز ڈیٹا ایکٹ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ BC ایک ایسا صوبہ ہے جہاں نسل سے قطع نظر تمام لوگ ترقی کر سکتے ہیں۔ ان امنگوں کو پورا کرنے کے لیے انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کا کردار اہم ہوگا۔ یہ کمیٹی سودیشی (انڈیجنس) اور نسلی برادریوں کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے اور کمیٹی یہ یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کرے گی کہ سرکاری سیکٹر میں نظامی نسل پرستی اور خدمات میں پائے جانے والے خلاء کو دور کرنے کے لیے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔ اس میں کمیونٹیز کے ساتھ کام کرنے کا ایک مسلسل عمل شامل ہو گا، بشمول ان کے نقطہ نظر کے، اور ثقافتی تحفظ کو برقرار رکھنا کیونکہ کہ ہم اہم تحقیقی ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ بنیادی توجہ سرکاری شعبہ میں موجود نسلی مساوات کے فرق کو ختم کرنے کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنا اور اس کی نگرانی کرنا ہو گی۔