کمیونٹیز سے بات کرنا

انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ

اپریل 2021 اور مارچ 2022 کے عرصہ کے درمیان، لوگوں اور کمیونٹیز کو مشغولیات کے تین سلسلوں کے ذریعے انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے بارے میں بحث میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی:

  1. سودیشی (انڈیجنس) مشغولیت
  2. کمیونٹی کے زیر قیادت مشغولیت
  3. آن لائن عوامی سروے

اس عمل کے بارے میں

سودیشی (انڈیجنس) قیادت اور نسلی کمیونٹی کے ماہرین کی جانب سے ابتدائی تاثرات، نیز BC ہیومن رائٹس کمشنر کی رپورٹ، ڈس ایگریگیٹڈ ڈیموگرافک ڈیٹا کلیکشن ان برٹش کولمبیا: دادی کا نقطہ نظر (Disaggregated Demographic Data Collection in British Columbia: The Grandmother Perspective)، میں کمیونٹیز کو قانون سازی کے عمل میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی ضروریات کو بامعنی طریقہ سے پورا کیا جائے۔

مشغولیت کا یہ عمل سودیشی (انڈیجنس) قیادت اور نسلی برادری کی تنظیموں کو اس عمل میں سب سے آگے رکھتا ہے، جس میں کمیونٹی کے ممبران، ڈیٹا جمع کرنے، استعمال اور افشاء کرنے سے متعلق اپنے خدشات، ضروریات اور ترجیحات کو براہ راست ان تنظیموں کو بیان کرتے ہیں۔

ہم مندرجہ ذیل کے بارے میں جاننا چاہتے تھے:

  • شناخت کے بارے میں خیالات: .B.C میں لوگ اپنی شناخت یا نمائندگی کس طرح کرنے کو ترجیح دیتے ہیں
  • ذاتی تجربات: سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ اپنی ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کے لوگوں کے سابقہ تجربات۔ اس سے مختلف حالات میں معلومات کا اشتراک کرنے میں لوگوں کے آرام ده محسوس کرنے کی سطح کو سمجھنے میں مدد ملے گی، جیسے کہ تحقیقی مقاصد کے لیے یا صحت، تعلیم یا انصاف جیسی عوامی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی لیے تاکہ حکومت معلومات جمع کرنے کے بہتر طریقے تیار کرسکے۔
  • . معلومات کے استعمال کے بارے میں نقطہ نظر: لوگ اپنی معلومات کا استعمال کس طرح ہونا چاہیں گے، تاکہ حکومت نسلی مساوات کو فروغ دینے کے لیے کام کر سکے۔

    اس رائے نے اس بات کی نشاندہی کرنے میں مدد کی کہ کمیونٹیز کے لیے کیا اہم ہے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملی کہ یہ شماریاتی معلومات جمع کی جائیں گی اور نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے محفوظ ترین اور مؤثر طریقے سے استعمال کی جائیں گی۔

    2,900 سے زیادہ لوگوں نے سروے کا جواب دیا اور تقریباً 10,000 لوگوں نے سودیشی (انڈیجنس)، سیاہ فام اور رنگدار نسل کے لوگوں (IBPOC) کی نمائندگی کرنے والی کمیونٹی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ کردہ کمیونٹی مشغولیت کے اجلاسوں میں حصہ لیا۔.

فیڈ بیک مشغولیت کی پانچ رپورٹس میں جمع کیا گیا تھا۔

سودیشی (انڈیجنس) مشغولیت

جیسا کہ .B.C حکومت کی جانب سے ایک اہم قانون سازی کو متعارف کرایا جانا ہے، نومبر 2019 میں سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے حقوق کے ایکٹ (Rights of Indigenous Peoples Act) کے بارے میں اعلامیہ منظور ہونے کے بعد، سودیشی لوگوں کے ساتھ بامعنی مشغولیت – اہم رہی ہے اور جاری ہے۔

اس مقصد کے لیے، ایک سودیشی (انڈیجنس) مشغولیت کے ماہر (کوئنٹ ایسینشل ریسرچ گروپ)، BC ایسوسی ایشن آف ایبوریجنل فرینڈشپ سینٹرز (BCAAFC)، اور میٹی نیشن برٹش کولمبیا (MNBC) نے فرسٹ نیشنز اور میٹی نیشن کمیونٹیز کے ساتھ براہ راست سیشن منعقد کرنے کے لیے فنڈنگ حاصل کی۔

مزید برآں، صوبائی حکومت نے سودیشی (انڈیجنس) قیادت کی تنظیموں کے ساتھ براہ راست کام کیا – بشمول فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل (First Nations Leadership Council – FNLC)، BCAAFC اور MNBC – اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ قانون سازی سودیشی لوگوں کے اپنے ڈیٹا کے خود-انتظام کے حق کو برقرار رکھتی ہے۔ اس کام کے حصے کے طور پر، ایف این ایل سی (FNLC) نے قانون سازی کے مسودے کی تیاری کے دوران حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے سودیشی ڈیٹا گورننس کے ماہرین کو مقرر کیا۔

قانون سازی کے بارے میں معلومات مختلف مراحل پر بی سی اسمبلی آف فرسٹ نیشنز (BC Assembly of First Nations)، فرسٹ نیشنز سمٹ (First Nations Summit) اور یونین آف بی سی انڈین چیفس (Union of BC Indian Chiefs) کی جنرل اسمبلیوں میں فرسٹ نیشنز کے سربراہوں کو بھی پیش کی گئی ہیں۔ 2022 کے اوائل میں، فرسٹ نیشنز کو قانون سازی کے بارے میں مزید جاننے اور آراء کا اشتراک کرنے کے لیے تکنیکی بریفنگ میں شرکت کے لیے بھی مدعو کیا گیا تھا۔

کمیونٹی کے زیرقیادت مشغولیت

نسلی برادریوں کے تاثرات کی بنیاد پر، صوبائی حکومت نے کمیونٹی کی ان اہل تنظیموں اور گروپوں کو گرانٹ دستیاب کرائی جو اپنی کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ مشغولیت کے اپنے سیشن کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔

صوبہ بھر میں تقریباً 70 تنظیموں نے نومبر 2021 سے جنوری 2022 کے آخر تک مشغولیت کے سیشنز کا انعقاد کیا، جس میں 425 میٹنگز کی گئیں – بذات خود اور ورچوئل دونوں طرح کی گئیں اور تقریباً 10,000 لوگوں تک رسائی ہوئی۔

نسلی برادری کے اراکین سے ان کے ذاتی تجربہ اور ان کی معلومات کو جمع کرنے، استعمال کرنے اور افشاء کرنے سے متعلق خدشات کے بارے میں براہ راست رائے حاصل کرنا، اس بات کو یقینی بنانے کا ایک اہم حصہ تھا کہ ڈیٹا قانون سازی میں کمیونٹی کی ضروریات کو سمجھا گیا ہے اور اس کی عکاسی ہوئی ہے۔

آن لائن عوامی مشغولیت سروے

صوبے بھر میں IBPOC کمیونٹیز کے لوگوں کی ایک وسیع تر تعداد کی بات سننے کے لیے، صوبائی حکومت نے ایک آن لائن سروے بھی شروع کیا۔ یہ سروے ستمبر سے 31 جنوری 2022 تک جاری رہا اور متعدد زبانوں میں دستیاب تھا۔ تقریباً 3,000 لوگوں نے سروے میں حصہ لیا۔ یہ سروے سرکاری خدمات کو استعمال کرنے اور شناخت اور نسل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے انفرادی تجربات کو سمجھنے کے لیے بنایا گیا تھا۔