قانون سازی کی تاریخ

.B.C میں نسل پرستی کے سدباب کے لیے کام کرنا

برٹش کولمبیا کی تاریخ، شناخت اور طاقت کی جڑیں اس کی متنوع آبادی میں پیوست ہیں۔ اس کے باوجود سودیشی (انڈیجنس) اور نسلی لوگوں کو تاریخی اور موجودہ دور کی رکاوٹوں کا سامنا ہے جو ان کی کمیونٹیز، کام کی جگہوں، حکومت اور زندگیوں میں ان کی مکمل شرکت کو محدود کرتی ہیں۔

انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ

ہم .B.C کو سب کے لیے ایک مزید مساوی، جامع اور خیرمقدم صوبہ بنانے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ ہماری خدمات میں نظامی نسل پرستی اور دیگر عدم مساوات کی نشاندہی کرنے اور اس کے سدباب کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ قانون سازی، جو ۲ جون ,۲۰۲۲ کو قانون بن گئی،ایک اہم زرئعہ ہوگا جو بی سی حکومت اور مقامی لوگوں اورنسلی برادریوں کو کارروائی اور تبدیلی کو آگے  بڑھانے کے لئے بہتر معلومات دے گا۔

قانون سازی کی ضرورت کیوں ہے؟

ہم جانتے ہیں کہ نظامی نسل پرستی ہر جگہ موجود ہے، بشمول ہماری پالیسیوں اور پروگراموں میں، اور یہ لازمی تبدیل ہونا چاہئے۔ ہم پروگراموں کی فراہمی کے لیے کچھ ذاتی معلومات تو جمع کرتے ہیں لیکن ہم شناخت سے متعلق سوالات نہیں پوچھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ لوگ کن مخصوص جگہوں پر رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ قانون سازی ہمیں وہ ٹولز فراہم کرتی ہے جن کی ہمیں معلومات کو محفوظ طریقے سے جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہمیں خامیوں کی نشاندہی کرنے اور B.C میں ہر ایک کے لیے اپنے پروگراموں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

کمیونٹیز کو سننا

ایک طویل عرصے سے سودیشی (انڈیجنس) لوگ اور نسلی کمیونٹیز ہم سے نسل پر مبنی اعداد و شمار کو جمع کرنے، استعمال کرنے اور ان تک رسائی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے تقاضا کر رہے ہیں۔

ان کمیونٹیز نے کہا ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی کے اراکین کے عوامی خدمات، جیسے کہ – تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، رہائش اور پولیسنگ – کے بارے میں تجربات کو سمجھنے کے لیے بہتر معلومات چاہتے ہیں تاکہ نظامی نسل پرستی کی نشاندہی کی جا سکے اور اس کا سدباب کیا جا سکے۔ ہم نے کمیونٹیز کی بات سنی جب انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے کہ معلومات کو جمع، ذخیرہ اور اس طریقے سے استعمال کیا جائے جو ثقافتی طور پر محفوظ ہو اور نقصان کا باعث نہ ہو۔

پارٹنرز کے تاثرات

ہیومن رائٹس کمشنر نے برٹش کولمبیا میں ڈسگریگیٹڈ ڈیموگرافک ڈیٹا کلیکشن: دی گرینڈمدر پرسپیکٹیو (Disaggregated Demographic Data Collection in British Columbia: The Grandmother Perspective) میں بھی اس مسئلے کو اجاگر کیا۔ اس رپورٹ نے کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کو جمع کرنے اور استعمال کرنے کے عمل میں شامل ہیں تاکہ موجودہ نظامی مسائل کو مزید خراب کرنے سے بچایا جا سکے۔