
واٹ دے ہرڈ (What they heard) رپورٹیں
ستمبر ۲۰۲۱ سے مارچ ۲۰۲۲ تک, ۱۳۰۰۰ سے زیادہ افراد نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کی حمایت کیلے مشغولیت میں حصہ لیا۔ ان مصروفیات کے نتائج پانچ رپورٹوں میں شائع کیے گئے تھے۔
پانچ موجودہ رپورٹس میں اس اہم مصروفیت کے نتائج دیکھیں۔
BC ایسوسی ایشن آف ایبوریجنل فرینڈشپ سینٹرز انگیجمنٹ رپورٹ (BC Association of Aboriginal Friendship Centres Engagement Report )
دو سیشنز میں کل 36 شرکاء نے شرکت کی جن میں ایلڈرز کونسل (Elders Council)، پیر ریویو کمیٹی (Peer Review Committee) اور صوبائی ایبوریجنل یوتھ کونسل (Provincial Aboriginal Youth Council) کے ممبران شامل ہیں۔
کمیونٹی کے زیر قیادت مشغولیت کی رپورٹ
صوبے بھر میں کمیونٹی ممبران کے ساتھ انسداد نسل پرستی ڈیٹا مشغولیت کے سیشن کی میزبانی کرنے کے لیے تقریباً 70 سودیشی (انڈیجنس) اور نسلی کمیونٹی تنظیموں کو بی سی کی حکومت کی طرف سے گرانٹ فراہم کی گئی۔
First Nations Engagement Report
حکومت نے دسمبر 2021 سے مارچ 2022 تک BC فرسٹ نیشنز کو مشغول کیا۔ اس مشغولیت کا مقصد BC فرسٹ نیشنز کے شرکاء کو معلومات کا اشتراک کرنے اور انسداد نسل پرستی ڈیٹا قانون سازی کے بارے میں اپنی رائے فراہم کرنے کا موقع دینا تھا۔
میٹی نیشن بی سی انگیجمنٹ رپورٹ (Métis Nation BC Engagement Report )
میڻی نیشن برڻش کولمبیا (Métis Nation British Columbia – MNBC) نے BC کی صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت داری میں، سودیشی-مخصوس نسل پرستی کے سدباب کی کالوں کے جواب میں انسداد نسل پرستی کی آنے والی ڈیٹا قانون سازی پر کمیونٹی سے مشاورت کی۔
آن لائن مشغولیت کی رپورٹ
9 ستمبر 2021 سے 31 جنوری 2022 تک حکومت برٹش کولمبیا نے انسداد نسل پرستی کے ڈیٹا قانون سازی کی حمایت کے لیے ایک آن لائن سروے کیا۔ سروے میں سرکاری خدمات کا استعمال کرتے وقت شناخت اور علاقائی ڈیٹا فراہم کرنے کے تجربے کے بارے میں جوابات جمع کیے گئے۔