Young professional man on his laptop

انسداد نسل پرستی کی قانون سازی کے عوامی سوالنامہ کی رپورٹ  

ایگزیکٹو سمری

انسداد نسل پرستی کی قانون سازی کی مشاورت حال ہی میں تیار کردہ اینٹی ریسزم ڈیٹا ایکٹ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

اس کا مقصد صوبائی حکومت کی نظامی نسل پرستی کو ختم کرنے اور برٹش کولمبیا میں مقامی اور نسل پرستی سے متاثرہ لوگوں کو پہنچنے والے نقصانات کو دور کرنے کی کوششوں سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

ان کوششوں کا ایک نتیجہ صوبائی انسداد نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے قوانین کا ایک مجموعہ ہوگا۔ 

اس مشاورت میں ایک عوامی سروے اور 68 کمیونٹی تنظیموں کی قیادت میں مباحثے شامل ہیں۔ وزارتِ اٹارنی جنرل کی طرف سے مقرر کی گئی ایک کمپنی نے ایک علیحدہ رپورٹ میں کمیونٹی کے ان مباحثوں کا خلاصہ کیا ہے۔ 

یہ رپورٹ 5 جون 2023 سے 13 اکتوبر 2023 تک جاری ایک عوامی سروے کے نتائج کا خلاصہ کرتی ہے جو 15 زبانوں میں آن لائن دستیاب تھی، اور جس کے کل 2,178 جوابات موصول ہوئے۔ 

: ذیل میں دئے سوالات پر مشتمل سروے میں کوئی سوال لازمی نہیں تھا

  • 10 موضوعاتی سوالات 
  • جواب دہندگان کے اپنے الفاظ میں تاثرات کا اظہار کرنے کیلئے متعدد کھلے سوالات 
  • آبادی کی بنیاد پر “جواب دینا پسند نہیں کرتے” کے انتخاب کے ساتھ 10 سوالات 

اس سروے کے نتائج کی بنیاد پر، عوام نے محسوس کیا کہ صوبائی حکومت کو برٹش کولمبیا میں نظامی نسل پرستی سے نمٹنے کیلئے سرکاری ملازمین کیلئے نسل پرستی کے خلاف تعلیم اور تربیت کو ترجیح دینی چاہئے۔ اسی طرح، تین سرفہرست تحریری تجاویز عوامی خدمت کے نظام اور ڈھانچے کو حل کرنا، کمیونٹی سپورٹ کو بہتر بنانا اور فنڈنگ کرنا، اور K-12 انسداد نسل پرستی کی تعلیم کو بڑھانا۔ سروے کے پورے نتائج کے دوران، تمام آبادیاتی گروپ اس بات پر متفق تھے کہ نظامی نسل پرستی اور نسلی امتیاز کا صدمہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ 

8-1-1, (Healthlink BC) 7-1-1 اور برٹش کولمبیا ہیومن رائٹس ٹریبونل نظامی نسل پرستی سے متاثر لوگوں کیلئے دستیاب سب سے زیادہ جانی پہچانی خدمات تھیں۔ جواب دہندگان نے دیگر کمیونٹی سروس فراہم کنندگان کی فہرست بھی فراہم کی، جیسے فرینڈشپ سینٹرز، فرسٹ نیشنز ہیلتھ اتھارٹی اور ریزیلینس بی سی۔ ساؤتھ اوکاناگن امیگرنٹ اور کمیونٹی سروسز جیسی دیگر علاقائی خدمات کا ذکر بھی کیا گیا۔ ثقافتی تحفظ، مطابقت، رازداری اور خوش اخلاقی وہ سب سے اہم خصوصیات تھیں جن سے جواب دہندگان کو خدمات تک رسائی حاصل کرتے وقت توقعات تھیں۔ 

مذہب کی بنیاد پر جواب دہندگان کیلئے خدمات میں ہم آہنگی سب سے اہم تھی۔ 

نصف سے زیادہ جواب دہندگان نے کہا کہ وہ نسل پرستانہ واقعات کیلئے انصاف کی بحالی کے پروگراموں تک رسائی حاصل کریں گے۔ ان پروگراموں تک رسائی کی خواہش زیادہ تر نسلی، مذہبی اور صنفی پس منظر کے جواب دہندگان میں یکساں تھی۔ 

لفظ، کثیر الثقافتی کے ذکر پر سب سے اوپر کی تین قدریں احترام، تنوع اور قبولیت تھیں -لفظ انسداد نسل پرستی نے تعلیم، احترام اور مساوات کو اہم اقدار کے طور پر اُبھارا۔ احترام اور شمولیت دونوں کو مشترکہ اقدار تسلیم کیا گیا۔ جب جواب دہندگان سے چھ مندرجہ قدروں کی درجہ بندی کرنے کیلئے کہا گیا تو مساوات اور شمولیت کو سب سے اہم درجہ دیا گیا۔ 

جواب دہندگان نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ نسلی واقعات سے متاثر ہونے والوں کے گھاؤ بھرنے میں بیداری اور تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر، اشتراک اور اس کا شکار ہونے والوں کی مدد شامل ہے۔ ایک مستقل موضوع نسل پرستی کے صدمے کی حقیقت کا انکار بھی تھا۔ مقامی، سیاہ فام اور دوسری رنگت کے لوگوں (IBPOC) کیلئے امداد کی فراہمی اولین ترجیح تصور کی گئی۔ 

:انکار اور نسل پرستی کے مستقل موضوعات کے علاوہ، سروے میں مزید کچھ بار بار ابھرنے والے موضوعات بھی تھے، خاص طور پر

  • ابتدائی: سطح سے گریجویشن تک نسل پرستی کے خلاف تعلیم شروع کرنے کی ضرورتـ تعلیم (خاص طور پر K-12)
  • آگہی: عوامی گفتگو میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف آواز مزید بلند کرنے کی ضرورتـ
  • تقطیع: یہ سمجھنے کی اہمیت کہ کس طرح نسل پرستی استحقاق اور عدم مساوات کے نمونوں سے جڑتی ہے۔