ہماری تحقیق کی ترجیحات

2023 سے 2025 کے لیے تحقیق کی ترجیحات

تحقیق کی ترجیحات انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی اور سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے اشتراک سے تیار کی گئی تھیں۔ اس میں بی سی فرسٹ نیشنز (BC First Nations) اور میٹی نیشن بی سی (Métis Nation BC) شامل ہیں۔

سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کی جانب سے سیکٹر کی بنیاد پر تحقیق کی ترجیحات

  • تجربات کو ایک تقاطعی اور جامع نقطہ نظر سے سمجھنے کے لیے سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے لیے صحت کا ماحاصل
  • فرسٹ نیشنز (First Nations)، میٹی (Métis) اور انیوئٹ (Inuit) کے کنڈرگارٹن سے گریڈ 12 تک کے طلباء کی تعلیم کا ماحاصل، ان کے تجربات کو سمجھنے کے لیے، بشمول ان کی دستیاب معاونت تک رسائی اور اس کا استعمال 
  • کلی عدسے اور بھرے گئے ڈیٹا میں خلا کے نقطہ نظر سے حفاظت کے سماجی تعین کنندہ

اضافی سودیشی (انڈیجنس) ترجیحات

“سودیشی (انڈیجنس) ڈیٹا کی خودمختاری اور خود ارادیت کے لیے تفریق پر مبنی نقطہ نظر کی رہنمائی کے ذریعہ تقسیم شدہ آبادیاتی ڈیٹا کو جمع کرنا اور اس کے استعمال کو فروغ دینا، جس میں فرسٹ نیشنز ڈیٹا گورننس اسٹریٹجی (First Nations Data Governance Strategy) کی مطابقت میں فرسٹ نیشنز کے زیر انتظام اور زیر اختیار علاقائی ڈیٹا انتظامی سینٹر کے قیام کی حمایت کرنا بھی شامل ہے” 

انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کی جانب سے تحقیق کی ترجیحات

  • BC پبلک سروس کے اندر نسلی تنوع اور بھرتی اور کیریئر کی ترقی میں مساوات
  • نظام انصاف کے ساتھ معاملات اور ‘شکایات’ ماڈل کا تجزیہ
  • صحت کے نتائج، صحت کے نظام کی کارکردگی کے ڈھانچے پر، یہ سمجھنے کے لیے غور کرنا کہ یہ نظام مختلف آبادیاتی گروپوں کے لیے کیا کارکردگی دکھا رہا ہے
  • یہ سمجھنا کہ آبادیاتی گروپوں کے طلباء، تعلیمی معاونت تک رسائی اور اس کا استعمال کس طرح کرتے ہیں اور ان کے نتائج کیا ہیں (ابتدائی بچپن سے لے کر بعد از ثانوی تعلیم تک)
  • گھر میں اور گھر کے باہر بچوں، نوجوانوں اور خاندان کی فلاح و بہبود
  • معاشی اشتمال، بشمول بلا معاوضہ کام کا تجزیہ اور غیر ملکی اسناد کی قبولیت
  • بے گھری، رہائش کی فراہمی اور تحفظ

کیا آپ کو معلوم تھا؟

یہ موضوعات آنے والے سالوں میں منظم نسل پرستی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے نقطہ نظر کی رہنمائی کریں گے۔

ہم نے تمام بی سی فرسٹ نیشنز (BC First Nations) اور میٹی نیشن بی سی (Métis Nation BC) کو تحقیق کی ترجیحات کا تعین کرنے میں مدد کے لیے مدعو کیا۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے پڑھنا جاری رکھیں کہ شراکت داری کے ذریعہ یہ ترجیحات سے کیسے تیار کی گئیں۔