انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کی اب تک کی پیشرفت

انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی حکومت کے ساتھ بہت سے منصوبوں میں تعاون کر رہی ہے جو عوامی شعبے میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی اور اس کے سدباب میں مدد کریں گے۔ کمیٹی نے اپنا پہلا اجلاس اکتوبر 2022 میں منعقد کیا۔

کام کرنے کا ایک مختلف طریقہ

ہمیں بہت سے سودیشی (انڈیجنس) اور دیگر نسلی لوگوں کی یہ رائے ملی ہے کہ وہ پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہماری خدمات کو ان کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔

یہ کمیٹی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بنائی گئی تھی کہ ہم اپنے پروگراموں اور خدمات میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی اور اسے ختم کرنے کے لیے ذاتی معلومات کو کس طرح محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کام میں اعانت کرنے کے لیے، کمیٹی نے BC آبادیاتی سروے کے بارے میں بھی مشورہ دیا۔ اس سروے سے .B.C کو زیادہ مساوی صوبہ بنانے میں مدد ملے گی۔

 

تجربہ اور مہارت کا ملاپ

کمیٹی کے ارکان کا تعلق نسلی برادریوں اور .B.C کے جغرافیائی خطوں کے وسیع تر حصے سے ہے۔

ممبران اس کام میں اپنی متنوع مہارت اور زندگی کے تجربات لا رہے ہیں۔ یہ وسیع نقطہ نظر حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کر رہا ہے کہ انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے نفاذ کو نسلی کمیونٹیز بشمول فرسٹ نیشنز (First Nations)، میٹی (Métis) اور انیوئٹ (Inuit) لوگوں کے ذریعہ آگاہی حاصل ہو رہی ہے۔

کیا آپ کو معلوم تھا؟

انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی، انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کے حصے کے طور پر تشکیل دی گئی تھی۔