BC آبادیاتی سروے اب بند ہو گیا ہے۔ 200,000 سے زیادہ لوگوں نے جواب دیا۔ سروے مکمل کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔
انسداد-نسل پرستی سوالنامہ اور BC آبادیاتی سروے کے درمیان فرق
حکومت کو جوابدہ بنانا
انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ ہمیں نسل پر مبنی ڈیٹا کو محفوظ طریقے سے جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ڈیٹا اس بات کی نشاندہی کرنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا کہ لوگوں کو مساوی خدمات کہاں نہیں مل رہی ہیں۔
اس ڈیٹا کو جمع کرنے اور استعمال کرنے میں اعانت کے لیے، ہم انسداد نسل پرستی کے لیے وسیع تر قانون سازی تیار کر رہے ہیں۔
یہ نئی قانون سازی، جو کہ 2024 میں متعارف کرائی جائے گی، حکومت کو ہمارے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ذریعے سامنے آنے والی نظامی نسل پرستی کا سدباب کرنے کے لیے، اور منفی طور پر اثر انداز ہونے والے لوگوں کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے جوابدہ بنائے گی۔
آپ کی رائےاہم ہے!
اس لیے ہم تمام پس منظر کے لوگوں سے یہ جاننے کے لیے ایک آن لائن سوالنامہ شروع کر رہے ہیں کہ ان کے خیال میں حکومت کو .B.C میں نسل پرستی کا سدباب کس طرح کرنا چاہیے۔
آپ کے تاثرات بےنام ہیں اور ہمارے صوبے کو ہر ایک کے لیے بہتر طریقے سے کام کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔
سوالنامے کو مکمل ہونے میں 7 – 12 منٹ کا وقت لگے گا اور یہ 15 زبانوں میں دستیاب ہے۔
BC آبادیاتی سروے اور انسداد-نسل پرستی سوالنامہ کے درمیان کیا فرق ہے؟
جبکہ BC آبادیاتی سروے ہماری خدمات کی خامیوں اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کرے گا ،انسداد نسل پرستی سوالنامہ 2024 میں متعارف ہونے والی نئی قانون سازی کو آگاہی فراہم کرے گا، جو حکومت کو، اپنے پروگراموں اور خدمات میں نظامی نسل پرستی کے سدباب کے لیے جوابدہ بنائے گا۔
انسداد نسل پرستی کے سوالنامے کے ذریعے ہمیں جو تاثرات موصول ہوتے ہیں اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ لوگوں کو بدستور جاری نوآبادیاتی اور نسلی صدمے سے شفا پانے کے لیے کس قسم کی امداد کی ضرورت ہے اور ہم حکومت میں نظامی نسل پرستی کا سدباب کس بہتر طریقہ سے کر سکتے ہیں۔
سوالنامے میں مجھ سے کس قسم کے سوالات پوچھے جائیں گے؟
جواب دہندگان سے پوچھا جائے گا کہ ان کے خیال میں حکومت کو نسل پرستی کا سدباب کیسے کرنا چاہیے، نسل پرستی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے کون سی خدمات سب سے زیادہ سود مند ہوں گی اور انسداد نسل پرستی پالیسیاں بنانے میں سب سے اہم عوامل کون سے ہیں۔
جمع کی گئی تمام معلومات بےنام ہیں اور عوامی طور پر نتائج کا اشتراک 2023 کے موسم خزاں میں کیا جائے گا۔
اگر میں سودیشی (انڈیجنس) یا نسلی نہیں بھی ہوں لیکن کیا میں پھر بھی سوالنامہ میں حصہ لے سکتا ہوں؟
اگرچہ اس قانون سازی کے لیے ہماری کچھ مشغولیات سودیشی (انڈیجنس) اور نسلی لوگوں تک محدود ہیں، ہم جانتے ہیں کہ اس بارے میں ہر شخص کے مختلف تجربات اور آراء ہوتی ہیں کہ حکومت کو نسل پرستی کا سدباب کیسے کرنا چاہیے۔
ہر ایک کی رائے اہمیت رکھتی ہے اور ایک بہتر، زیادہ جامع صوبہ بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔
مزید جاننے کے لیے جستجو کر رہے ہیں؟
ہم نے بہت سے سودیشی (انڈیجنس) اور دیگر نسلی لوگوں سے سنا ہے کہ وہ پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ سرکاری خدمات ان کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن نہیں کی گئی تھیں۔ وہ معلومات جو ہم بی سی ڈیموگرافک سروے کے ذریعے جمع کرتے ہیں ،وہ ہماری خدمات میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کرے گی تاکہ ہم انہیں مزید قابل رسائی اور مشتمل بنا سکیں۔