BC آبادیاتی سروے اب بند ہو گیا ہے۔ 200,000 سے زیادہ لوگوں نے جواب دیا۔ سروے مکمل کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔

بی سی (BC) ڈیموگرافک سروے کے بارے میں عام سوالات

اکثر پوچھے گئے سوالات


انسداد نسل پرستی کے ڈیٹا ایکٹ(Anti-Racism Data Act) کی ترقی کے دوران، مقامی، سیاہ فام اور دیگر نسلی برادریوں نے ہم سے معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ایک مربوط طریقہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ افراد سے ایک ہی معلومات کو متعدد بار فراہم کرنے کے لیے نہ کہا جائے۔

کمیونٹیز نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ نظامی نسل پرستی کی شناخت میں مدد کے لیے ہمیں ذاتی معلومات کو جمع کرنے، استعمال کرنے اور افشاء کرنے کے لیے ایک واحد تنظیم کی ضرورت ہے۔ ہمیں ثقافتی طور پر محفوظ طریقے سے اس معلومات کو جمع کرنے کے بارے میں بھی ایک واضح سمت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں اپنی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے اس سروے میں حصہ لینے کے لیے تمام پس منظر کے لوگوں کی ضرورت ہے – اس لیے ہر ایک کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ سلوک کیا جائے جاتا ہے،جس کے وہ مستحق ہیں۔ بی سی میں رہنے والے تمام لوگوں کی 1 جون، 2023 تک شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

یہ سروے مکمل کرنےمیں13 سال یا اس سے زیادہ عمر کےبی سی(BC) کے رہائشیوں کا خیرمقدم ہے۔ اگر 13 سال سے کم عمر کا بچہ حصہ لینا چاہتا ہے، تووالد/والدہ یا قانونی سرپرست کو ان کی طرف سے ایک سروے مکمل کرنا ہوگا۔

ایک بے ترتیب نمونے پر منحصر بی سی کے کچھ گھرانوں کو بھی ایک خط موصول ہوگاجس میں انہیں سروے مکمل کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ہم بی سی میں رہنے والے ہر فرد کے تنوع کو سمجھنا چاہیں گے۔ 13 سال سے کم عمر کے بچوں سے سروے خود مکمل کرنے کے لیے نہیں کہا جائے گا۔ اس کے بجائے،والد/والدہ، سرپرست، یا بچے کے بارے میں سب سے زیادہ جاننے والے فرد کو بچے کی جانب سے سروے مکمل کرنا چاہیے۔

ہم نے بہت سے سودیشی (انڈیجنس) اور دیگر نسلی لوگوں سے سنا ہے کہ وہ اس لیےپیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ سرکاری خدمات ان کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن نہیں کی گئی تھیں۔ یہ نقصان دہ اور تکلیف دہ ہے اور ہر ایک کے لیے مضبوط عوامی خدمات فراہم کرنے کے ہمارے ہدف کو کم تر بناتاہے۔

سروے 6 جون، 2023، کو شروع ہو گااور 15 اکتوبر ،2023 کو ختم ہوگا۔

  • پیر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (پیسفک ٹائم)
  • ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (پیسفک ٹائم) (سرکاری تعطیلات کے علاوہ)

سروے میں حصے(سیکشنز ) 19 تک ہیں:

  • سیکشن 1:سودیشی (انڈیجنس) شناخت
  • سیکشن 2: نسب
  • سیکشن 3: جائے پیدائش
  • سیکشن 4: نقل و حرکت
  • سیکشن 5: شہریت اور امیگریشن کی حیثیت
  • سیکشن 6: زبان
  • سیکشن 7: مذہب اور روحانیت
  • سیکشن 8: نسلی شناخت
  • سیکشن 9: ثقافت
  • سیکشن 10: صنف اور جنس
  • سیکشن 11: جنسی رجحان
  • دفعہ 12: ازدواجی حیثیت
  • سیکشن 13: تعلیم
  • سیکشن 14: ذاتی آمدنی
  • سیکشن 15: خاندانی آمدنی
  • سیکشن 16: معذوری
  • سیکشن 17: سودیشی (انڈیجنس) ڈیٹا کی خودمختاری
  • سیکشن 18: مستقبل کے ڈیموگرافک مجموعے ( کلیکشن )کے لیے ترجیحی نقطہ نظر
  • سیکشن 19: نسل پرستی کے خلاف مستقبل کی تحقیق

جبکہ حکومت کینیڈا پہلے ہی اس میں سے کچھ معلومات کینیڈا کی آبادی کی مردم شماری پر جمع کر لیتی ہے، لیکن شماریات کینیڈا کے ذریعے معلومات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اسے صوبائی خدمات میں خامیوں کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال نہیں کر پاتے ہیں۔

جب کہ ہم بی سی میں خدمات فراہم کرنے کے لیے کچھ ذاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں، عام طور پر، ہم نسل، قومیت، عقیدے یا شناختی عوامل سے متعلق معلومات کی طلب یا معلومات کوجمع نہیں کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس اس بارے میں ڈیٹا نہیں ہے کہ لوگوں کو سرکاری خدمات استعمال کرتے وقت رکاوٹوں کا مخصوصاً کہاںسامنا کرنا پڑتا ہے۔

جی نہیں

اس سروے میں سوالات قومیت، جنس، تعلیم کے ساتھ ساتھ شناخت کے دیگر پہلوؤں جیسے موضوعات پر مرکوز ہیں تاکہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ نظامی نسل پرستی ہماری خدمات کو کہاں متاثر کر رہی ہے۔

اس بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں کہ کس طرح حکومت برٹش کولمبیا میں رہنے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پروگراموں اور خدمات کو بہتر بنا سکتی ہے اور بی سی کو زیادہ منصفانہ اور جامع جگہ بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ 

یہ سروےیہاںرہنے والے ہر ایک کے لیےبی.سی.کو زیادہ مشتمل بنانے کی طرف پہلا قدم ہے ۔

ہم سروے میں آپ کی فراہم کردہ معلومات کو موجودہ معلومات سے جوڑیں گے تاکہ یہ جانچ سکیں کہ مختلف پروگرامز اور پالیسیاں مختلف لوگوں کے لیے کتنی اچھی طرح سے کام کرتی ہیں۔ اس سے ان خا میوں اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی جوعوامی خدمات جیسے کہ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور سماجی معاونت سے لوگوں کومکمل طور پر مستفید ہونے سے روک رہی ہیں۔

اس معلومات کے ذریعے، ہم باخبر تبدیلیاں کر سکتے ہیں جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اس سے ہمیں برٹش کولمبیا میں رہنے والے تمام لوگوں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ سوالات ذاتی محسوس ہو سکتے ہیں۔ شناخت کے چند سوالات ہیں جو آپ کےبی سی (BC) کارہائشی ہونے کی توثیق کرنے اور سروے کی معلومات کو دیگر انتظامی معلومات جیسے کہ صحت یا تعلیم کے ریکارڈ زسے جوڑنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ان سوالات کے جوابات درکار ہیں۔

دیگر تمام سوالات کے لیے آپ ‘مجھے نہیں معلوم / میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتی/ سکتا ہوں’ یا ‘جواب نہ دینے کو ترجیح دیتی/دیتا ہوں’ کا انتخاب کر سکتی /سکتےہیں ،اگر آپ جواب نہیں دینا چاہتی/ چاہتےیں۔

تمام جوابات خفیہ رکھے جائیں گے۔ آپ کے جوابات کو دوسرے جوابات کے ساتھ گروپ کیا جائے گا اور مجموعی اعدادوشمار تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کوئی ایسی معلومات شائع نہیں کی جائے گی جو کسی فرد یا گھرانے کی شناخت کر سکے۔

اس سروے کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کو موجودہ معلومات کے ساتھ ملایا جائے گا تاکہ ہماری خدمات میں رکاوٹوں اور خامیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ ان اپ ڈیٹس(Updates) کے ساتھ،کہ ہم اس معلومات کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، سروے کے نتائج 2024 کے اوائل میں antiracism.gov.bc.ca پر دستیاب ہوں گے۔

سروے میں شریک ہونا


اگر آپ کے گھر والوں کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے، تو آپ سروے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل ڈیوائس پر کیمرے کے ساتھ QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں یا اپنے ویب براؤزر کے اوپری حصے میں ایڈریس بار (سرچ بار نہیں) میں سروے کا لنک درج کر سکتے ہیں۔

  • پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک (پیسفک ٹائم)
  • ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (پیسفک ٹائم) (سرکاری تعطیلات کے علاوہ)

جی ہاں۔

  • پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک (پیسفک ٹائم)
  • ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (پیسفک ٹائم) (سرکاری تعطیلات کے علاوہ)

سروے کو گھر کے ہر رکن کو مکمل ہونے میں تقریباً 15 منٹ لگیں گے۔

جی ہاں۔

گھر کے ہر فرد کو الگ سروے مکمل کرنا ہوگا اگر وہ حصہ لینا چاہتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کے کسی دوسرے فرد کی جانب سے سروے کو پُر کر سکتے ہیں۔ اگر 13 سال سے کم عمر کا بچہ حصہ لینا چاہتا ہے، تو والدین یا قانونی سرپرست کو ان کی طرف سے ایک سروے مکمل کرنا ہوگا۔

ہمارا مشورہ ہے کہ اگر آپ کے پاس اپنا مشترکہ بی سی ڈرائیور کا لائسنس (combined BC Driver’s Licence)یا بی سی سروسز کارڈ (BC Services Card)آپ کے ذاتی ہیلتھ نمبر کے ساتھ دستیاب ہے۔ آپ سے کچھ شناختی معلومات درج کرنے کو کہا جائے گا تاکہ موجودہ انتظامی معلومات کے ساتھ لنک کو فعال کرنے کے لیے یہ تصدیق ہو سکے کہ آپ بی سی کے رہائشی ہیں۔

جی نہیں

آپ کو اپنا ذاتی صحت نمبر (Health Number)فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، اگر آپ آرام دہ محسوس کرتے ہیں تو ہم آپ کو فراہم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

جی نہیں

تمام ذاتی معلومات جیسے کہ نام اور پتے، سروے کے جوابات سے الگ کر دیے جائیں گے۔ کوئی ایسی معلومات شائع نہیں کی جائے گی جو کسی فرد یا گھرانے کی شناخت کر سکے۔

بی سی ا سٹیٹس(BC Stats) اندرونی تعلق کے مقاصد کے لیے ذاتی شناخت کنندگان کا استعمال کریں گے۔ مثال کے طور پر، ہم اس سروے سے آپ کی معلومات کو صحت یا تعلیم کے ریکارڈزجیسی انتظامی معلومات کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔ اس کے مکمل ہونے کے بعد ذاتی شناخت کی چیزوںکو ہٹا دیا جائے گا۔

شنا خت کے چند سوالات ہیں جو آپ کےبی سی (BC) کارہائشی ہونے کی توثیق کرنے اور سروے کی معلومات کو دیگر انتظامی معلومات جیسے کہ صحت یا تعلیم کے ریکارڈ سے جوڑنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ دیگر جوابات رضاکارانہ ہیں۔

تاہم، ہر سوال کے جواب کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کوئی جواب غلطی سے چھوٹ نہ جائے۔ اگر آپ کسی مخصوص سوال کا جواب نہیں دے سکتے یا نہیں چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ‘جواب نہ دینے کو ترجیح دیتی/دیتا ہوں ‘ یا ‘مجھے نہیں معلوم /میں یقین سے نہیں کہہ سکتی/سکتا ہوں’ کو منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔

جی نہیں

یہ ایک رضاکارانہ سروے ہے اور آپ کو اسے مکمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ سروے مکمل نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو ہمیں مطلع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

جی ہاں۔

سروے شروع کرنے کے بعد ، آپ رک کر دوبارہ شروع کرنےکے لئے،اسٹاپ بٹن پر کلک کر سکتے ہیں۔ آپ کو ایک ای میل ایڈریس درج کرنے کے لیے کہا جائے گا جس پر ہم آپ کو دو ای میل بھیجیں گے۔ پہلی ای میل سوالنامے پر واپس جانے کے لیے ایک لنک اور ایک رسائی کوڈ پر مشتمل ہوگی۔ آپ کو ایک علیحدہ ای میل میں پاس ورڈ موصول ہوگا۔

دوبارہ سروے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، ای میل میں فراہم کردہ سروے کے لنک پر کلک کریں اور اپنا رسائی کوڈ اور پاس ورڈ درج کریں۔

آپ دوبارہ سروے میں داخل ہوں گے جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا۔ آپ اس معلومات کو ٹیلی فون ایجنٹ کے ساتھ اپنے سروے کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جمع کروائیں بٹن پرکلک کرکے، آپ اپنے جوابات ڈیموگرافک سروے میں جمع کرائیں گے۔اگر آپ اپنے جوابات کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو دوسرا سروے پُر کریں اور ہم آپ کے تا زہ ترین جوابات کو سب سے زیادہ درست سمجھیں گے۔

رسائی اور زبان


یہ سروے 15 زبانوں میں پیش کیا جائے گا جن میں عربی، چینی (روایتی اور آسان)، انگریزی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، جاپانی، کورین، پرتگالی، پنجابی، ہسپانوی، ٹیگالوگ، اردو اور ویتنامی شامل ہیں۔

جی ہاں۔

سروے اسکرین ریڈرز کے لیے قابل رسائی ہے۔

  • پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک (پیسفک ٹائم)
  • ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (پیسفک ٹائم) (سرکاری تعطیلات کے علاوہ)

سروے کو انٹرنیٹ تک رسائی کے ساتھ کسی بھی موبائل ڈیوائس یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر مکمل کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے، تو براہ کرم ہماری سپورٹ ٹیم سے ٹول فری بات کرنے کے لیے ہمیں اس نمبر پر کال کریں:2452-376-833-1 ہمارےٹیم کے ارکان دستیاب ہیں۔

  • پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک (پیسفک ٹائم)
  • ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک (پیسفک ٹائم) (سرکاری تعطیلات کے علاوہ)

پوشیدگی اور رازداری


ہم فیصلہ سازی کا ماڈل تیار کرنے کے لیےبی سی میں فرسٹ نیشنز اور میٹیس تنظیموں کے ساتھ کام کریں گے اور ان اقوام کی ہدایت کے بغیر قوموں کے بارے میں معلومات کا استعمال یا اعدادوشمار شائع نہیں کریں گے۔ فرسٹ نیشنز (First Nations)اور میٹیس(Métis) لوگوں کے لیے مقامی ڈیٹا کی خودمختاری کے لیے ہمارے وعدوں کے بارے میں مزید پڑھیں۔

بی سی ڈیموگرافک سروے خفیہ ہے لیکن گمنام نہیں ہے۔

آپ کی فراہم کردہ معلومات کو دوسرے جوابات کے ساتھ گروپ کیا جائے گا اور مجموعی اعدادوشمار تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کوئی ایسی معلومات شائع نہیں کی جائے گی جو کسی فرد یا گھرانے کی شناخت کر سکے۔

بی سی ا سٹیٹس (BC Stats) کو محفوظ طریقے سے معلومات جمع کرنے اور ڈیٹا استعمال کرنے کا 100 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے، جو بی سی کے رہائشیوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس سروے کے تمام جوابات کو خفیہ رکھا جائے گا اور مستحکم طریقے سے محفوظ کیا جائے گا جس کی رسائی صرف بی سی ا سٹیٹس (BC Stats)کے منتخب ملازمین تک محدود ہے۔

اس سروے کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کو موجودہ معلومات کے ساتھ ملایا جائے گا تاکہ ہماری خدمات میں رکاوٹوں اور خلا ئوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

اس معلومات کے ساتھ، ہم اپنی خدمات اور ٹارگٹ سپورٹ میں باخبر تبدیلیاں کریں گے جہاں برٹش کولمبیا میں رہنے والے تمام لوگوں کی بہتر خدمت کے لیے ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

سروے کے نتائج اور اپ ڈیٹس کے ساتھ کہ ہم اس معلومات کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، 2024 کے اوائل میں antiracism.gov.bc.ca پر دستیاب ہوں گے۔