BC آبادیاتی سروے اب بند ہو گیا ہے۔ 200,000 سے زیادہ لوگوں نے جواب دیا۔ سروے مکمل کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔
.B.C حکومتی خدمات میں موجود خامیوں کو دور کرنے میں مدد کریں
ہر کوئی مضبوط عوامی خدمات تک رسائی کا مستحق ہے۔ BC آبادیاتی سروے میں حصہ لے کر، آپ B.C میں نظامی نسل پرستی کے سدباب اور عوامی خدمات کو مزید مساوی اور جامع بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اس میں صرف 15 منٹ لگتے ہیں۔
Do your part!
اگر آپ 13 سال یا اس سے زیادہ عمر کے .B.C کے رہائشی ہیں، تو آپ کو شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ 13 سال سے کم عمر کے بچوں کی طرف سے والدین یا قانونی سرپرست سروے مکمل کر سکتے ہیں۔
نظامی نسل پرستی اور اداراتی امتیاز کی دوسری شکلوں کی نشاندہی کرنے کے لیے، ہمیں یہ شناخت کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے کہ یہ کہاں ہو رہا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ہمیں اس بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہے کہ .B.C میں یہ خدمات کون استعمال کر رہا ہے، اور وہ خدمات لوگوں کے لیے کیسے کام کر رہی ہیں۔
تاہم، ہم لوگوں کے رازداری کے حق کو بھی تسلیم اور اس کا احترام کرتے ہیں – خاص طور پر ان کی شناخت کے بارے میں۔
اسی لیے ہم لازمی مردم شماری کرانے یا خدمات تک رسائی کے حصے کے طور پر یہ معلومات طلب کرنے کے بجائے، لوگوں سے رضاکارانہ BC آبادیاتی سروے کو پُر کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔
By choosing to take the survey – you’ll be helping make services stronger and more accessible for everyone in B.C.
اس سروے میں حصہ لینے کا انتخاب کر کے، آپ .B.C میں ہر کسی کے لیے خدمات کو مستحکم اور زیادہ قابل رسائی بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔
BC آبادیاتی سروے میں نسل، جنس، تعلیم، آمدنی اور شناخت کے دیگر پہلوؤں کے بارے میں سوالات شامل ہیں۔ سروے کے تمام جوابات کو خفیہ رکھا جائے گا۔
سروے 15 زبانوں میں دستیاب ہے:
- English
- Français
- 中文(简体)
- 中文(繁體)
- हिंदी
- عربى
- 日本語
- 한국어
- Português
- ਪੰਜਾਬੀ
- Español
- Tagalog
- اردو
- Tiếng Việt
- فارسی
جو معلومات ہم سروے سے جمع کریں گے اسے موجودہ معلومات سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ہم ان خدمات کی نشاندہی کر سکیں جہاں لوگوں کو رکاوٹوں کا سامنا ہے یا انہیں مساوی رسائی نہیں حاصل ہو رہی ہے۔
بی سی (BC) ڈیموگرافک سروے کے بارے میں عام سوالات
The BC Demographic Survey will help us identify systemic racism and improve our services. اگر آپ بی سی میں 13 سال یا اس سے زیادہ عمر کے رہائشی ہیں ، تو آپ کو شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
سروے میں حصہ لینے کے طریقہ کے با رے میں یا آپ کی معلومات کا استعمال کیسے کیا جائے گا اس بارے میں، مزید جاننا چاہتے ہیں ؟
سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے حقوق کے قانون کے اعلامیہ
یہ سروے سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے حقوق کے قانون کے اعلامیہ کے مطابق تیار کیا گیا تھا اور جاری کیا جا رہا ہے، بشمول سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے اپنی شناخت کی خود تعریف کرنے اور ان کے ڈیٹا کی ملکیت کے حقوق کے۔
ڈیٹا کی حفاظت
BC Stats آپ کی معلومات جمع کرے گا، محفوظ اور خفیہ رکھے گا۔
آپ کی فراہم کردہ معلومات کو ذیل میں جمع کیا جائے گا:
سروے میں جو معلومات آپ فراہم کریں گے وہ دوسرے شماریاتی اور تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے اور/یا دیگر سروے یا انتظامی معلومات جیسے کہ تعلیم یا صحت کے ریکارڈ کے ساتھ یکجا کی جا سکتی ہے۔
رازداری کے تحفظ کے لیے تمام شناختی معلومات کو ہٹا دیا جائے گا۔ سروے کے نتائج جب شائع کیے جائیں گے، تو آپ کے جوابات کو دوسروں کے جوابات کے ساتھ یکجا کر دیا جائے گا تاکہ آپ کی شناخت نہ ہو سکے۔
BC Stats کے بارے میں
BC Stats اس معلومات کو جمع کرنے کے کام کی قیادت کر رہا ہے۔
وہ .B.C میں لوگوں اور معیشت کے بارے میں اعدادوشمار کا ہمارا قابل اعتماد ذریعہ ہیں
.B.C میں نظامی نسل پرستی کا سدباب کرنے میں آپ کس طرح مدد کر سکتے ہیں
ڈاکٹر جون فرانسس، انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی کی سربراہ, .B.C آبادیاتی سروے میں حصہ لینے کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
کیا آپ کو معلوم تھا؟
1 جون، 2023 کو، ہم نے نسل پرستی کے خلاف تحقیق کی ترجیحات جاری کیں تاکہ ہمیں اپنی کوششوں کو ان معاملوں پر مرکوز کرنے میں مدد ملے جو .B.C کے لوگوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ اس سروے کے ذریعے جو معلومات ہم جمع کرتے ہیں ان کا استعمال ان ترجیحات کے نتائج حاصل کرنے کے لیے کیا جائے گا۔