نسل پرستی کے خلاف تحقیق کی ترجیحات کیسے تیار کی گئیں
1 جون 2023 کو، ہم نے سیکٹر-کی بنیاد پر تحقیق کی 10 ترجیحات، اور دو دیگر ترجیحات جاری کیں۔ یہ ترجیحات ہمارے پروگراموں اور خدمات میں نظامی نسل پرستی کی نشاندہی اور اس کے سدباب میں مدد کریں گی۔
تحقیق کی ترجیحات انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی اور سودیشی (انڈیجنس) لوگوں کے اشتراک سے تیار کی گئی تھیں۔ اس میں بی سی فرسٹ نیشنز (BC First Nations) اور میٹی نیشن بی سی (Métis Nation BC) شامل ہیں۔
تحقیق
ڈیٹا سے متعلق سفارشات، خلا یا مواقعوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ہم نے 60 سے زیادہ رپورٹس کا جائزہ لیا۔ اس میں سے ذیل کی طرف سے رپورٹیں شامل ہیں:
- بی سی انسانی حقوق کمشنر
- بی سی نمائندہ برائے بچوں اور نوجوانوں
- کمیونٹی کی انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ پر مشغولیت
- دیگر تنظیمیں جو مساوات اور تنوع کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں
80 ممکنہ ترجیحی موضوعات کی نشاندہی کی گئی۔
اشتراک
ہم نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا کمیٹی، میٹی نیشن برٹش کولمبیا (Métis Nation British Columbia) اور بی سی فرسٹ نیشنز(BC First Nations) کے ساتھ 80 ترجیحی موضوعات کا اشتراک کیا۔ اس معلومات نے اس بات کے بارے میں بات چیت کی رہنمائی کرنے میں مدد کی کہ تحقیق کی کون سی ترجیحات سب سے اہم ہیں۔
جن عنوانات کا انتخاب کیا گیا وہ نمائندگی کرتے ہیں ان باتوں کی جو نظامی نسل پرستی سے متاثر ہونے والوں کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔
کمیونٹیز کے ساتھ بات چیت
ہر پارٹنر نے کئی سفارشات پیش کیں۔
ان کو سیکٹر-کی بنیاد پر تحقیق کی 10 ترجیحات اور دو دیگر ترجیحات کی حتمی فہرست بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
کیا آپ کو معلوم تھا؟
ہم تحقیق کس طرح کرتے ہیں یہ بات اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ خود موضوعات۔ یہ جاننے کے لیے پڑھنا جاری رکھیں کہ یہ اہم تحقیق کس طرح کی جائے گی، اور اس میں کون شامل ہوگا۔