انسداد نسل پرستی تحقیق کی ترجیحات

یہ سودیشی (انڈجنس) لوگوں اور اینٹی-ریسزم ڈیٹا کمیٹی (Anti-Racism Data Committee) کے اشتراک سے بنائے گئے تھے۔

یہاں آپ کو ان میں سے تحقیق کی تین ترجیحات سے متعلق تحقیق ملے گی۔ یہ پہلی جھلک ہے اور نسلی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیں مستقبل کے کام کا نقطہ آغاز فراہم کرتا ہے۔ یہ تحقیق ایک چھوٹا لیکن آگے کی طرف اہم قدم ہے۔

ہم مزید تحقیق پر کام کر رہے ہیں اور جیسے جیسے تحقیق آگے بڑھے گی ہم اس صفحہ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

  • .B.C میں متنوع آبادیوں میں صحت کے حالات کے بارے میں رپورٹ

    ہمیں معلوم ہے کہ دائمی کیفیات بہت سے لوگوں اور ان کے خاندانوں کے معیار زندگی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ہم ابتدا کریں گے یہ دیکھ کر کہ ہم .B.C میں مختلف آبادیاتی گروپوں میں کتنی بار صحت کی دائمی کیفیات دیکھتے ہیں۔

  • .B.C کے K-12 سسٹم میں سیکھنے کی معاونتوں تک رسائی حاصل کرنا

    ہم جانتے ہیں کہ .B.C کے K-12 نظام میں نظامی نسل پرستی موجود ہے۔ یہ تحقیق سودیشی (Indigenous) اور نسلی طلباء کے تجربات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک نقطہ آغاز ہے اور آیا ان طلباء کو کامیابی کے لیے درکار معاونتوں تک مساوی رسائی حاصل ہے۔

  • BC پبلک سروس میں نسلی تنوع

    اس تحقیق کا مقصد BC پبلک سروس میں نسلی مساوات کو فروغ دینا ہے۔ پہلے قدم کے طور پر، ہم سرکاری ملازمین میں نسلی تنوع کو مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہماری خدمات کی تشکیل ان ملازمین کے ذریعہ کی جانی چاہئے جو ان لوگوں کے متنوع نقطہ نظر، علم اور ذاتی زندگی کے تجربے کی…