واٹ دے ہرڈ (What they heard) رپورٹیں
2021 – 2022 میں ہم نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ کیلئے صوبے بھر میں مشاورت کی قیادت کی۔ اس میں 13,000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس سے ہم نے جو کچھ سیکھا اس نے نسل پرستی کے انسداد کے ڈیٹا ایکٹ کی شکل اختیار کی ، جو جون 2022 میں برٹش کولمبیا میں قانون بن گیا۔
سال 2023 – 2024 میں ہم نے آپ کے خیالات اور نقطہ نظر کو جمع کیا۔ ہم نے ان کے ساتھ بھی تعاون کیا:
- مقامی شراکت دار
- مختلف النسل برادریاں
- برٹش کولمبیا کے باشندے
آپ کی رائے نسل پرستی کے خلاف ایک نئی، وسیع تر، قانون سازی بنانے میں مدد کیلئے انتہائی اہم رہی ہے۔
ہم آپ کو ان مشاورتوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے دعوت دیتے ہیں۔
انسداد نسل پرستی ڈیٹا ایکٹ
BC ایسوسی ایشن آف ایبوریجنل فرینڈشپ سینٹرز انگیجمنٹ رپورٹ (BC Association of Aboriginal Friendship Centres Engagement Report )
دو سیشنز میں کل 36 شرکاء نے شرکت کی جن میں ایلڈرز کونسل (Elders Council)، پیر ریویو کمیٹی (Peer Review Committee) اور صوبائی ایبوریجنل یوتھ کونسل (Provincial Aboriginal Youth Council) کے ممبران شامل ہیں۔
کمیونٹی کے زیر قیادت مشغولیت کی رپورٹ
صوبے بھر میں کمیونٹی ممبران کے ساتھ انسداد نسل پرستی ڈیٹا مشغولیت کے سیشن کی میزبانی کرنے کے لیے تقریباً 70 سودیشی (انڈیجنس) اور نسلی کمیونٹی تنظیموں کو بی سی کی حکومت کی طرف سے گرانٹ فراہم کی گئی۔
First Nations Engagement Report
حکومت نے دسمبر 2021 سے مارچ 2022 تک BC فرسٹ نیشنز کو مشغول کیا۔ اس مشغولیت کا مقصد BC فرسٹ نیشنز کے شرکاء کو معلومات کا اشتراک کرنے اور انسداد نسل پرستی ڈیٹا قانون سازی کے بارے میں اپنی رائے فراہم کرنے کا موقع دینا تھا۔
Métis Nation برٹش کولمبیا انگیجمنٹ رپورٹ
Métis Nation برٹش کولمبیا کے ساتھ مل کر، ہم نے مقامیوں کے خلاف نسل پرستی سے نمٹنے کی کالوں کے جواب میں نسل پرستی کے خلاف آئندہ ہونے والی ڈیٹا قانون سازی پر کمیونٹی مشاورت کی۔
آن لائن مشاورت کی رپورٹ
ستمبر 2021 سے جنوری 2022 تک ہم نے انسداد نسل پرستی ڈیٹا قانون سازی پر ایک سروے چلایا۔ ہم اپنی خدمات کے تناظر میں شناخت اور نسلی ڈیٹا کا اشتراک کرنے میں آپ کے تجربے کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔
انسداد نسل پرستی کی قانون سازی
فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل کی رپورٹ
فرسٹ نیشنز لیڈرشپ کونسل، بی سی اسمبلی آف فرسٹ نیشنز، فرسٹ نیشنز سمٹ اور یونین آف فرسٹ نیشنز انڈین چیفس کے سیاسی سرداروں کو اکٹھا کرتی ہے۔ یہ رپورٹ برٹش کولمبیا میں نسل پرستی کے خلاف قانون سازی کے حوالے سے فرسٹ نیشنز کے کلیدی مفادات اور پالیسی مقاصد کا خاکہ پیش کرتی ہے۔
الائنس آف بی سی ماڈرن ٹریٹی نیشنز رپورٹ
بی سی ماڈرن ٹریٹی نیشنز کے اتحاد میں برٹش کولمبیا میں جدید معاہدوں کو نافذ کرنے والی آٹھ فرسٹ نیشنز شامل ہیں۔ نسل پرستی کے خلاف نئی قانون سازی میں ماڈرن ٹریٹی نیشنز کے اجتماعی مفادات کو اس ایگزیکٹو سمری میں بیان کیا گیا ہے۔
Métis Nation برٹش کولمبیا رپورٹ
Métis Nation برٹش کولمبیا ایک تنظیم ہے جو B.C میں 39 Métis Chartered Communities کی نمائندگی کرتی ہے۔ نسل پرستی کے خلاف قانون سازی پر ان کے شہریوں کے تاثرات اس رپورٹ میں شامل ہیں۔
کمیونٹی کی قیادت میں مشاورت کی رپورٹ
ہم نے برٹش کولمبیا میں مقامی اور مختلف النسل برادریوں کی تقریباً 70 کمیونٹی تنظیموں کو مشاورت کے سیشن کی قیادت کرنے میں ان کی مدد کیلئے گرانٹ دیے۔ گفتگو کے موضوعات نظامی نسل پرستی، شفا یابی کے پروگرام اور حکومتی احتساب تھے۔ جولائی اور ستمبر 2023 کے درمیان 5,000 سے زیادہ لوگوں نے 225 سے زیادہ اجلاسوں میں حصہ لیا۔
آن لائن عوامی سوالنامہ کی رپورٹ
جون سے اکتوبر 2023 تک، ہم نے ایک آن لائن سوالنامہ چلایا۔ ہم اس بارے میں مزید سننا چاہتے تھے کہ آپ کے خیال میں ہمیں برٹش کولمبیا میں نظامی نسل پرستی کو کیسے حل کرنا چاہیے۔